تازہ تر ین

یوم آزادی14 اگست کا ”کشمیر بنے گا پاکستان“ قومی لوگو ہوگا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) یوم آزادی14 اگست کا قومی لوگو”کشمیر بنے گا پاکستان“ جاری کردیا گیا، لوگو میں سرخ رنگ سے لکھا ”کشمیر“جدوجہد آزادی کی قربانیوں کوظاہرکرتا ہے، کشمیرکی آزادی کے جذبے کوخون کے سرخ رنگ سے اجاگر کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوم آزادی14 اگست کشمیرسے منسوب کرنے کا قومی ”لوگو“سامنے آگیا، یوم آزادی کا قومی لوگو”کشمیر بنے گا پاکستان“ ہے، لوگو میں سرخ رنگ سے لکھا کشمیرجدوجہد آزادی کی قربانیوں کوظاہرکر رہا ہے۔کشمیرکی آزادی کے لیے ہرحد تک جانے کے جذبے کوخون کے سرخ رنگ سے اجاگر کیا گیا۔ لوگو میں پاکستان کا جھنڈا کشمیر بنے گا پاکستان کا عزم لیے لہرا رہا ہے۔ لوگو کے گرد سرخ رنگ کی لکیرکشمیر پربھارتی غاصبانہ قبضے ومظالم کوظاہرکرتی ہے۔ واضح رہے حکومت نے یوم آزادی کو کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔یوم آزادی پر تمام سکولوں اور تعلیمی اداروں سمیت سرکاری اداروں میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ دوسری جانب حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے گھروں اور مدارس میں قران مجید پڑھانے والے آئمہ کرام کی ماہانہ معاونت کا پروگرام ترتیب دے دیا گیا۔آزاد کشمیر بھر میں ایک ہزار کے قریب مدارس جن میں ضلع کوٹلی کے لیے دو سو مدارس کی منظوری کی گئی۔ علماءو مشائخ کونسل کے ممبر صاحبزادہ طاہر مسعود سمیت اے ڈی اوقاف ،تحصیل مفتی اور ضلعی مفتی پر مشتمل چار رکنی کمیٹی نے تمام معاملات دیکھنے کے بعد نامزدگیاںکیں۔بارڈر لائن کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوںپر جبکہ معذوروں اور مہاجرین کے لیے خصوصی کوٹہ مختص کیا گیا۔گھروں میں درس و تدوین دینے والی خواتین کو خود کفیل کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ نمائندگی دی گئی۔محکمہ مذہبی امور کے زیر اہتمام قاریہ اور قاری حضرات کو ماہانہ تنخوائیں دی جائیں گی۔اس سلسلہ میںگزشتہ روز بلدیہ حال میںمحکمہ مذہبی امور کے زیر اہتمام منعقدہ پروقار تقریب کے دوران ضلع مفتی حسین غزنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ70کی دہائی میں مخیر حضرات کے تعاون سے تجوید القرآن ٹرسٹ کا آغاز ایک پرائیویٹ ادارے کے طور پر ہوا۔محکمہ امور دینیہ کے قیام کے بعد اس ادارے کو حکومت آزاد کشمیر میں ضم کر نے کے بعد2014میں باضابطہ رولز و ایکٹ کے تحت حکومتی سرپرستی میں لیا گیا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی خصوصی دلچسپی اور وزیر مذہبی امور راجہ عبدالقیوم،سیکرٹری خواجہ طارق ،ڈائریکٹر امور دینیہ مفتی نذیر احمد قادری کی کاوشوں سے ایک ہزار مدرسوں کے ا?ئمہ کرام کو ماہوار 8ہزار روپے تنخواہ مقرر کی گئی جبکہ کمیٹی کی طرف سے مزید 4ہزار روپے دیے جائیں گے۔انہوں نے شرکاءکو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ قاریہ اور قاری حضرات مدرسوں کے اوقات کار کے حوالے سے مکمل تفصیل دیں تاکہ معائنہ کمیٹی کو آسانی ہو۔مدرسہ چھوڑنے کی صورت ایک ماہ قبل تحریری طور پر آگاہ کریں تاکہ متبادل کا بندوبست کیا جاسکے۔ آئمہ کرام درس و تدوین کے ساتھ ساتھ بچوں کی بنیادی تربیت کا خاص طور پر اہتمام کریں۔ مدرسوں میں درس قرآن کے ساتھ ساتھ اذان ،اقامت اور نماز کی پریکٹس کروائیں۔ریاست کے آئین کے منافی سرگرمیوں،فرقہ واریت یاآئمہ کرام کے وقار کے منافی کسی بھی بے ضابطگی کی صورت سخت کارروائی عمل میں لائیں گے۔تقریب سے چیئر مین ضلع زکوٰة راجہ عزیز خان،مرزا خضر حیات،قاری سلیم نے بھی خطاب کیا۔تقریب کا باضابطہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ازاں بعد بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔تقریب کے آخر میں قاریہ اور قاری حضرات کو مختص شدہ رقم کی ا دائیگی کی گئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv