تازہ تر ین

ہمارے ہاں دوسروں کی مخالفت کر کے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کا رواج عام ہو گیا ہے‘ مہوش حیات

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں بغیر کسی وجہ سے کے دوسروں کی مخالفت کر کے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کا رواج عام ہو گیا ہے ، تنقید کے خلاف نہیں لیکن اس میں اصلاح کا پہلو بھی ہونا چاہیے۔ایک انٹر ویو میں مہوش حیات نے کہا کہ جب سے مجھے تمغہ امتیاز ملا ہے اس کے بعد سے میرے مخالفین کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے اور سوشل میڈیا پر وقتاً فوقتا بغیر کسی جواز کے تنقید کی جاتی ہے جسے میں کسی خاطر میں نہیں لاتی۔اداکارہ نے کہا کہ میں تنقید کے خلاف نہیں لیکن اس کا مثبت پہلو ہونا چاہیے تاکہ دوسرا اس سے اس اپنی اصلاح کر سکے۔ اصلاح کی غرض سے سو بار تنقید کی جائے میں اس کا خیر مقدم کروں گی۔ مہوش حیات نے کہا کہ ہمارے ہا ں یہ رواج عام ہو گیا ہے کہ اپنی مقبولیت اور لوگوں کی توجہ حاصل کر نے کے لئے دوسروں پر تنقید کی جائے جسے کسی طرح بھی خوش آئند قرار نہیں دیا جا سکتا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv