تازہ تر ین

پاکستان کااقوام متحدہ سے کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل یقینی بنانے کا مطالبہ

نیویارک(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل یقینی بنائیں.ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے پیداشدہ بحران میں کردارادا کریں۔تفصیلات کے مطابق ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے چیف آف اسٹاف سے ملاقات کی اور کشمیر کی بگڑتی صورت حال، علاقائی امن کولاحق خطرات سے آگاہ کیا. پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے پاکستان کی جانب سے لائحہ عمل پرسیکرٹری جنرل کی ٹیم کو آگاہ کیا‘ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ سیکرٹری جنرل سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل یقینی بنائیں، معاملے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرانکوائری کمیشن قائم کیا جائے‘یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات سے خطے کے امن اور سیکیورٹی کو سنگین خطرہ لاحق ہے، بھارت بزور طاقت اور یکطرفہ قانون سازی سے حقائق تبدیل نہیں کر سکتا۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارت سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارتی اقدامات مروجہ عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے لیے کمیشن آف انکوائری تشکیل دیا جائے. ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے چیف آف اسٹاف سے ملاقات کی اور کشمیر کی بگڑتی صورت حال، علاقائی امن کولاحق خطرات سے آگاہ کیا. پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے پاکستان کی جانب سے لائحہ عمل پرسیکرٹری جنرل کی ٹیم کو آگاہ کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv