تازہ تر ین

جارحانہ حکمت عملی کی اشد ضرورت،فضائی رابطے بند ہوںفنکاروں پر پابندی لگے، وزیراعظم کو فوری بیرونی دورے کریں. امتنان شاہد کی” نیوز@ 7 “میں گفتگو

لاہور(ویب ڈیسک)ایڈیٹرخبریں گروپ سی ای اوچینل ۵ امتنان شاہدکی چینل ۵ کے پروگرام نیوز7@میں گفتگو۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں پرو انڈیا بات کرنے والے اینکرز ،میڈیا گروپس موجود جو اکھنڈ بھارت کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ہمیں اگریسو ڈپلومیسی کی ضرورت ہے جو مسئلہ کشمیر کے حل میں مددگار ثابت ہوگی دوست ممالک کو ساتھ ملا کر دبنگ انداز میں بات کرنی ہوگی کہ بھارت جان بوجھ کر مسئلہ کشمیر حل نہیں کررہا۔ بھارت کے ساتھ فضائی حدود بند کرنا ہونگی۔اپنے فنکاروں کو بھارت جانے سے روکنا ہوگا۔ہماری ثقافت ان سے مختلف ہے۔کیبل آپریٹرز انڈین فلمیں اور ڈرامے بند کریں۔ہمیں بھارت کا معاشی نقصان کرنا ہوگا۔سب سے ضروری انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس سے رابطہ کرنا ہوگا۔بھارت زبان بونلے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے ۔وزیراعظم کھل کر فرنٹ فٹ پر کھیلیں۔شاہ محمود قریشی نے ٹھیک کہا ہے کہ اس وقت اگریسو ڈپلومیسی کی ضرورت ہے۔بھارت بڑی فوج کا حامل مگر ہمارے پاس ا یمان کا جذبہ موجودہے۔ اگریسو ڈپلومیسی کی بات کرتے ہیں تو ہمیں اپنی صفوں کے اندر دیکھنا ہوگا کہ کون انڈیا کے حق میں بات کرتا ہے۔خوفناک،بریکنگ نیوز،تجزیہ کہہ لیں 5سے 6مسلم ممالک کو بھی ہمنوا بنا رکھا ہے۔وہ کیوں خاموش رہے صرف ترکی ،چائنہ نے ہمیں سپورٹ کیا۔عمران خان کو ایمرجنسی دورے کرنے ہوں گے جیسا آصف زرداری نے بڑی اچھی بات کی کہ اگر میرے دور میں یہ ہوتا تو میں فوری طور پر ابوظہبی ،چائنہ سمیت بیرونی دوست ممالک کے دورے کرتا۔عمران خان کو خود لیڈ کرنا ہوگا امریکہ میں 2سال بعد پھر الیکشن ،ٹرمپ افغان مسئلہ کا حل چاہتا ہے تو ہمیں کنونس کرنا ہوگا کہ ہمیں کشمیر کے مسئلہ پر بات کرنی ہوگی۔اقوام متحدہ بڑا فورم ہے۔سٹرونگ ڈپلومیسی کی ضرورت ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv