تازہ تر ین

بھارت کو دھچکا سشما سوراج انتقال کرگئیں

(ویب ڈیسک ) بھارت کی سابق وزیر خارجہ سشما سوراج انتقال کر گئیں، بی جے پی کی ââخاتون رہنما کو منگل کے روز دل کا دورہ پڑا جس کے بعد وہ چل بسیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی نامور سیاستدان اور سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کا انتقال ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ مزید تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سوشما سوراج کو دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد انہیں فوری ہسپتال لے جایا گیا۔تاہم ہسپتال پہنچنے تک سوشما سوراج انتقال کر چکی تھیں۔ انتقال کے وقت سوشما سوراج کی عمر 67 برس تھی۔ سوشما سوراج مودی کے گزشتہ دور حکومت میں وزیر خارجہ کے عہدے پر براجمان تھیں اور بھارتی حکومت کی دوسری طاقتور ترین شخصیت تصور کی جاتی تھیں۔ تاہم رواں برس نریندر مودی نے الیکشن جیتنے کے بعد حیران کن طور پر سشما سوراج کو وزارت خارجہ کا قلمدان نہیں سونپا تھا۔ سشما سوراج کافی عرصے سے منظر عام سے غائب تھیں، اور اب ان کا انتقال ہوگیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv