تازہ تر ین

پاکستان کا افغان طالبان کو مذاکرات کی دعوت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے افغان طالبان کو باضابطہ مذاکرات کی دعوت دینے کے عمل کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد امریکہ اور طالبان کے درمیان جاری بات چیت کسی حتمی نتیجے تک پہنچانا ہے کیا کہ اٹھارہ سال سے جاری افغان کشیدگی کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ معاملے کی حساسیت کی بنا پر حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ مذاکرات کی دعوت اور اس بارے میں جاری معاملات کے بارے میں کوئی بھی وزیر یا حکومتی نمائندہ بیان بازی نہیں کرے گا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان باقاعدہ طور پر دعوت نامے طالبان کمانڈر عبدالغنی برادر اور شیر عباس ستنگزئی کو دوحا بھجوائے گا۔طالبان کے یہی دو رہنما امریکہ کے نمائندے زلمی خلیل زاد سے مذاکرات کر رہے ہیں۔طالبان نائب کمانڈر عبدالغنی برادر کئی سال تک پاکستان کی حراست میں رہے۔انہیں گزشتہ برس امریکہ اور افغان حکومت کے کہنے پر رہا کیا گیا تھا۔عبدالغنی برادر کی رہائی کے بعد افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی تھی جو ممکنہ طور پر ایک بڑی ڈیل کی طرف جارہی ہے۔پاکستان نے بھی اب طالبان کو باقاعدہ دعوت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس معاملے میں صدر اشرف غنی کو خاص طور پر اعتماد میں لیا جائے گا۔کیونکہ افغان حکومت نے اس معاملے پر طالبان کے ساتھ پاکستان کے براہ راست مذاکرات پر بھی تنقید کی تھی جس کی وجہ سے پاکستان کو مذاکرات ملتوی کرنا پڑے تھے۔رواں برس فروری میں افغان طالبان کا وفد وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان آنے والا تھا لیکن عین موقعے پر طالبان کے دوران صدر کے بیان کے بعد ملتوی کرنا پڑا۔واضح رہے کہ افغان طالبان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے اور پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

 



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv