تازہ تر ین

افغانستان میں الیکشن کے بعد افغانی پاکستان کے بہترین دوست ہونگے: ممتاز ملک ، عمران خان دنیا کے دوسرے لیڈر انہوں نے دنیا کا رحجان بدلنے کی کوشش کی: اظہر صدیق ، 6ڈی ایس پیز، 15ایس ایچ اوز یوم سیاہ کو کامیاب بنانے کیلئے سرگرم رہے: میاں حبیب ، افغان امن عمل کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا، صورتحال بدلے گی: ضمیر آفاقی ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار“ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار طارق ممتاز ملک نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرح پاکستان کو طالبان سے بھی وہی وعدے کرنے چاہئیں جنہیں پورا کیا جاسکے کیونکہ طالبان کو امریکہ روس اور برطانیہ سمیت کوئی کنٹرول نہیں کر سکا۔ افغانستان میں امن کے قیام کا سہرا پاکستان کو ہی جائے گا۔ افغانستان میں امن کے بعد انتخابات ہوتے ہی افغانی پاکستان کے بہترین دوست ہوں گے اور بھارتیوں کا افغانستان میں جینا محال ہو جائے گا۔ شہباز شریف نے الزامات پر برطانوی اخبار کو جو نوٹس جاری کروانا ہے ، ان سے اپیل ہے کہ یہ پیسہ وکیلوں کو دینے کی بجائے عوام کی بھلائی کے لیے خرچ کریں۔ انہوں نے کبھی کسی فند میں پیسہ نہیں دیا۔ شہباز شریف سمیت اپوزیشن نے ڈیم فنڈ میں ایک روپیہ نہیں دیا۔ بیرون ملک عوام کا پیسہ شہباز شریف کی جیب میں جانے پر وہ ان سے سوال کر سکتے ہیں۔ فاسٹ با?لر محمد عامر نے میڈیا میں نمبر بنانے کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ دیا۔ یہ ملک کے لیے نہیں کھیلتے یہ پروفیشنل ہیں۔ میزبان تجزیہ کارمیاں حبیب نے کہا ہے کہ بھارت سمجھتا تھا کہ افغان طالبان پاکستان کیساتھ تعاون نہیں کریں گے مگر ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ وہ عمران خان سے ملاقات اور افغان حکومت سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان کو اعزاز حاصل ہے کہ افغان طالبان ہماری بات مان لیتے ہیں۔ افغانستان میں بھارت کی بڑی سرمایہ کاری ہے وہ پاکستان کے ہاتھ سے نکالنے کے لیے حالات خراب کر سکتا ہے۔ روزنامہ خبریں کے ن لیگ کے 40ایم پی ایز کے پارٹی چھوڑنے کے انکشاف پر صوبائی وزیر اختر ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کسی بھی وقت وزیراعظم سے انکی ملاقات کروا سکتے ہیں۔ارکان اسمبلی اپنے مفاد کے لیے پارٹی تبدیل کرتے ہیں۔ 6ڈی ایس پیز، 15ایس ایچ اوز ن لیگ کے یوم سیاہ کو کامیاب بنانے کے لیے سرگرم عمل رہے۔ تجزیہ کارضمیر آفاقی کا کہنا تھا کہ اب دنیا میں تجارت کی حکمرانی ہوگی، وزیراعظم کے دورہ امریکا کا ایجنڈا بھی یہی تھا۔ افغان امن عمل کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا۔ مریم نواز کی جانب سے اپنی ہی حکومت کو نالائق اور نااہل قرار دینے کا ٹویٹ جوش میں ہوگیا، ایسی باتیں ہوجاتی ہیں۔ برطانوی اخبار کی جانب سے شہباز شریف پر لگنے والے الزامات میں رپورٹر کی جانب سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ برطانوی میڈیا میں بھی خبریں گھڑی جاتی ہیں، عدالتی فیصلے کے بعد جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو بھی سزا ملے گی۔ عمران خان کو ہارس ٹریڈنگ ختم کرکے اخلاقی طور پرحقیقی تبدیلی کا ثبوت دینا چاہئے۔ ٹیسٹ کرکٹ سپورٹس مین شپ اور صبر سکھاتا ہے محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی کو متنازعہ نہیں بنانا چاہئے۔ کالم نگاراظہر صدیق نے کہاکہ قرآن مجید میں جو چیزیں ہیں وہ ہو کر رہنی ہیں۔ غزوہ ہند ہماری فوج نے ہی لڑنا ہے۔امریکا افغانستان میں بری طرح پھنس چکا ہے۔ ٹرمپ کے بعد عمران خان دنیا کے دوسرے لیڈر بن کر ابھرے ہیں جنہوں نے امریکہ میں بیٹھ کر دنیا کا رجحان بدلنے کی کوشش کی ہے۔ عمران خان سودے بازی نہیں کریں گے۔ افغان طالبان کو پالنے والوں میں نواز شریف، اسفند یار ولی ، اچکزئی جیسے لوگ ہیں جو آج اکٹھے ہیں۔ انکے پیچھے عالمی ایجنڈا آنیوالے دنوں میں واضح ہو جائے گا۔ پاکستان میں ڈیم بن رہے ہیں اور بن کر رہیں گے ، پاکستان بہتری کی طرف جارہا ہے۔ سی پیک میں نواز شریف کا کوئی کردار نہیں ، آصف زرداری اس کریڈٹ کا متحمل ہے۔ میڈیا پر کوئی پابندی نہیں ہیں۔سوشل میڈیا پر اسی فیصد جھوٹ ہے اسکے لیے قانون سازی لازم ہے۔ نواز شریف اورپیپلز پارٹی کے اپنے بنائے پیمرا لائ کے مطابق نواز شریف اور اسحاق ڈار جیسے ملزمان کو میڈیا پر نہیں لیا جاسکتا۔مال روڈ پرجلسوں کیخلاف پابندی مسلم لیگ ن کی حکومت نے خود لگائی تھی اب یہ خلاف ورزی پر گرفتاریوں پر نالاں ہیں۔ مریم نواز کا نواز شریف کی رہائی کا مطالبہ اور اسکے لیے جسلے کرنا توہین عدالت ہے۔شہباز شریف نے برطانوی اخبار کے خلاف صرف ایک کمپلین فائل کی ہے ، الزامات کا دفاع نہیں کیا۔ ڈی ایف آئی ڈی میں کوئی فراڈ نہیں ہوا۔ پیسہ پاکستان میں ایرا کے پاس آنے کے بعد شہبازشریف ، علی عمران اور دیگر لوگوں کو گئے، جنکے باقاعدہ ثبوت موجود ہیں۔ برطانوی کورٹ سے شہباز شریف کو بڑا جرمانہ ہونے والا ہے۔ گاڈ فادر ، منی لانڈرنگ مافیا کے رانا ثنا اللہ سمیت دیگر لوگ پولیس اور سی ٹی ڈی کو استعمال کرتے رہے ہیں۔ مال روڈ پر پابندی کے باوجود کیسے مظاہرین وہاں پہنچ گئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv