تازہ تر ین

ملک لوٹا اب عوام کو حساب دو

لاہور (وقائع نگار) پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ عوام اپوزیشن کی یوم سیاہ منانے کی کال کو مسترد کرکے یوم تشکر کی کال کے ساتھ کھڑے ہوئے ،مال روڈ پرجلسے کےلئے بندے اکٹھے نہ کر سکنے پر حکومت پر رکاوٹوں کاالزام عائد کر دیا گیا ،اپوزیشن اپنی قیادت کی کرپشن کے خلاف ریلی نکالے ہم انہیں بندے فراہم کرنے کےلئے تیار ہیں ، کیا اپوزیشن وزیر اعظم پاکستان کے کامیاب دورہ امریکہ پر یوم سیاہ منانا چاہتی ہے ؟،(ن) لیگ نے جلسے کےلئے اپنے اراکین سے پیسے مانگے لیکن انکار کردیا گیا ، وزیر اعظم عمران خان او ر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے۔ ان خیالا ت کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کے ہمراہ ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عوام نے مسلم لیگ (ن) کی کال کو مسترد کر دیا ہے اور کاروبار زندگی مکمل طو رپر بحال رہا۔ اپوزیشن نے جلسے کےلئے بندے اکٹھے کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی، جس طرح یہ پریس کانفرنسوں میں اپنی کرپشن کی فائلیں اٹھا کر بڑھکیں لگاتے ہیں یہ کرپشن کی انہی فائلوں کے نیچے دفن ہو جائیں گے۔ آپ پی ٹی آئی کی مخالفت کریں ہم آپ کو خوش آمدید کہیں گے لیکن اگر آپ ملک کی مخالفت کریں گے تو ہم آپ کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ اپوزیشن بتائے وہ کس چیز کا یوم سیاہ منانا چاہتی ہے ، کیا و ہ وزیر اعظم پاکستان کے کامیاب دورہ امریکہ کا یوم سیاہ منانا چاہتی ہے ؟کیا پوری دنیا کے اندر جس طرح پاکستان کے موقف کو پذیرائی ملی ، جس طرح دنیا کو دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ کیا گیا او راس پر پذیرائی ہوئی اس پر یوم سیاہ منانا چاہتی ہے ؟۔(ن) لیگ کے دور میں بھارتی وزیر اعظم جس نے کشمیر او رگجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا اسے اپنے گھر شادی پر بلایا گیا اور یہ پیغام دیا کہ نواز شریف کے صاحبزادے بھارت کے بزنس مین کے ساتھ کاروبار کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان پر جب مشکل وقت آیا تو ہمارے لیڈر عمران خان نے خلیجی ممالک کے پاس گئے او رہمیںفخر ہے ان کی کریڈیبلٹی کی وجہ سے یہ ممالک ملک پاکستان کی مدد کو دوڑے چلے آئے۔ آپ کے لیڈر پر کرپشن کا داغ تھا او رہے او رعدالت نے اس پر مہر ثبت کر دی ہے۔ ایک سال قبل پی پی او ر(ن) لیگ والے ایک دوسرے پر تنقید کرتے تھے او رایک دوسرے کاپیٹ پھاڑنے کی باتیں ہوتی تھیں اور یہ ریکارڈ کا حصہ ہے ، ریجکٹڈ اور ڈیفکٹڈ کا اتحاد صفر بٹہ صفر ہے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اگر اپوزیشن سے بندے اکٹھے نہیں ہوتے او رکرسیاں نہیں بھری جا رہی تو مجھے بتائیں میں ایک ادنیٰ سا کارکن ہوں میں آپ کو بندے دیتا ہوں لیکن آپ اپنی قیادت کی کرپشن کے خلاف ریلی نکالیں۔ اب پاکستان بدل چکا ہے آپ جس طرح سوچا کرتے تھے اب وہ پاکستان نہیں ہے۔ تحریک انصاف نے عوام کو شعور دیا ہے ، ہم اپنے احتجاج کے دوران سابقہ حکمرانوں کی لوٹ مار کی جو بات کرتے تھے عدالتوں نے ثابت کر دیا کہ ہمارا موقف سچ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے او ران کے پیچھے کھڑے ہیں ،ہم ماضی کی حکومتوں کی طرح اداروں کواپنے مفادات کے لئے استعمال نہیں کریں گے۔ سابقہ دور میں حکمرانوں کے کہنے پر پولیس چادر اور چار دیوار ی کا تقدس پامال کرتی تھی ، آپ پولیس کو لوگوں کے گھروں میں بھیجا کرتے تھے لیکن آج عوام نے آپ کی کال کو مسترد کر دیا ہے اور آج قوم تحریک انصاف اور حکومت کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم میں ہمارا نعرہ تھاکہ بلا تفریق احتساب ہوگا اور دو نہیں ایک پاکستان ، ہم اس منزل کی جانب گامزن ہیںاو راس کے نزدیک پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خادم اعظم اپنی فیملی کو بھی اپنے ہمراہ دورہ امریکہ پر لے کر گئے او روہاں سے ملنے والی 9ارب کی امداد کا کوئی حساب نہیں۔ ابھی بہت سے کیسز ہیں جو آنے والے وقت میں شیئر کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ساری اپوزیشن پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کر کے اپنی کرپشن کو بچانے کے لئے لگی ہوئی ہے ، آپ کے گند اور کرپشن کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام نے اپوزیشن بیانیے کو بلڈوز او رد کر دیا ہے ، ضلعی انتظامیہ نے ناصر باغ میں اجتماع کی پیشکش کی لیکن انہیں پتہ تھا کہ ان سے وہاں بندے اکٹھے نہیں ہوں گے اس لئے مال روڈ پر عوام کو مصیبت میں ڈال کر اور ٹریفک جام کرکے اپنا جلسہ کامیاب کرنے کی کوشش کی گئی ، یہ دیکھیں گے کہ کس نے قانون توڑا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ سب قیدیوں کے ساتھ جیل مینوئل کے مطابق سلوک ہونا چاہے۔ انہوں نے حرام کا پیسہ کھایا ہوا ہے ، جاتی امرائ میں ذاتی دیوار کےلئے قومی خزانے سے 35کروڑ خرچ کئے گئے ، کیمروں اورلائٹوں کے لئے 15،15کروڑکے اخراجات ہوئے لیکن اب آپ وزیر اعظم نہیں ہیں ، وہاں 2900پولیس اہلکار او ردیگر ملازمین دن رات آپ کی خدمت پر مامو رتھے اور اس پرسالانہ اربوںروپے خرچ ہوتا تھا، آپ کے ذاتی کچن کے انتظامات بھی عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے ادا ہوتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہر قیدی کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہونا چاہیے ،جیل میں منی ہسپتال قائم ہے او راس کےلئے سرکاری ہسپتالوں کی ایمر جنسی سے ڈاکٹرز نکال کر وہاں بٹھائے گئے ہیں ، ایک صاحب بہاد ر کےلئے اتنے ڈاکٹر نہیں رکھے جا سکتے ، انصاف ہونا چاہیے بلکہ انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ مریم صفدر اعوان صاحبہ جھوٹے ٹوئٹس کے ذریعے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں کہ ان کے والد کو صحیح کھانا نہیں مل رہا ، ایک بیمار اآدمی کے لئے گھر سے جو کھانا آرہا تھا وہ ایک صحتمند آدمی بھی نہیں کھاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اندرونی طو رپر توڑ پھوڑ کا شکار ہے ، مریم بی بی کا ایک ، چچا کا دوسرا ،بھتیجے، بھائیوں ،داماد، سمدھی او رابا جی کا اپنا بیانیہ ہے لیکن اس میں ایک بات مشترک ہے کہ ہمیں چھوڑ دو این آر او دے دو ، ان کی روایت رہی ہے کہ یہ پہلے گریبان پکڑتے ہیں لیکن اگر بات نہ بنے تو پھر پا?ں پکڑ لیتے ہیں۔شہباز گل نے کہا کہ (ن) لیگ کے تین رہنما?ں سے میری بات ہوئی ہے جنہوں نے جلسے کےلئے پیسے مانگنے اور انکار کے حوالے سے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز ویسے بھی جعلی ڈیڈ اور کاغذات بنانے کی ماہر ہیں ،انہیں سات سال کی سز اہوئی ہے ، ان کی سزا ختم نہیں ہوئی بلکہ معطل ہے او روہ انتخاب بھی لڑ سکیں ، وہ جس کام کی ماہر ہیں اس کا ہی کام کر لیں۔ یہ کہا گیا کہ او رمیڈیا میں دکھایا گیا کہ گوجرانوالہ پولیس جلسے میں شرکت نہ کرنے پر بیان حلفی لے رہی ہے ، آپ کے والد اور چچا نے آپ کو نہیںبتایا کہ یہ کام آپ کے گھر کی کھیتی ہے ، پنجاب پولیس بیان حلفی نہیں لیتی بلکہ پکڑ کر اندر کر دیتی ہے ،لیکن وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سیاسی انتقام لینے پر یقین نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی کو نہیں روکا او ران کے لیڈر ملک بھر میں جلسیاں کر رہے ہیں، خیبر پختوانخواہ میں ہماری اکثریت ہے ہم نے انہیں وہاں بھی بات کرنے سے نہیں روکا۔ ارسطو جو سمجھتے ہیں کہ غصے والا منہ بنانے سے انسان معتبر لگتا ہے ، پی ایچ ڈی کے بغیر اپنے ساتھ پروفیسر لکھتے ہیں ،یہاں پر وفاقی وزیر ہونے کے باوجود بیرون ملک اقامے پر چوکیدار تھے ، یہ بے شرم لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تاجروں سے بات ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ہم کسی ہڑتال کی کال کا حصہ نہیں بننا چاہتے بلکہ مال روڈ کے تاجروں نے لاہو رہائیکورت سے بھی رجوع کیا ، ہائیکورٹ کا 2011کا فیصلہ موجود ہے۔ انہوںنے کہا کہ صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کی کرپشن کے خلاف مہم کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو وہ بھی اس میں شامل ہو جائیں گے،شریف خاندان عالمی سطح کا چور ہے اس لئے اس مہم کو عالمی سطح پر بھی پذیرائی ملی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv