تازہ تر ین

واہ پاکستانی بھی خلاءمیں ہو گا لیکن کب ؟ فواد چودھری نے بتا دیا

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ےہ خوشخبری دی ہے کہ 2022ئ میں پہلا پاکستانی خلائ میں جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ پہلے پاکستانی خلائ باز کے لیے سلیکشن پراسس اگلے سال 2020ئ سے شروع ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں 50 خلائ نورد شارٹ لسٹ کریں گے، ان میں سے 25 فائنل مرحلے میں خلائ میں جائیں گے۔وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے یہ بھی کہا کہ 2022ئ میں انشائ اللّٰہ پہلا پاکستانی خلائ میں جائے گا، یہ پاکستان کے اسپیس پروگرام کے لیے تاریخ ساز اقدام ہو گا۔اس سے قبل ایک اور سوشل میڈیا بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کے دن عوام نے عمران خان کی قیادت میں مافیا کو تاریخی شکست دی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں جمہوریت جیتی اور ایک نیا سفر شروع ہوا، یہ سفر کٹھن ہے، راہ گزر کانٹوں سے پر اور سنگلاخ لیکن منزل ایک یعنی ترقی کرتا ہوا پاکستان ہے، اس سفر میں ہم سب کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv