تازہ تر ین

سب سے اہم ترین مسئلہ غریب عوام کی روٹی روزگار کا مسئلہ ہے، چیئرمین برابری پارٹی

لاہور(ویب ڈیسک) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ غیرملکی دوروں پرعمران خان کے مخالفین کا“گوعمران گو”کے نعرے لگانااوران کے حمائتیوں کاان کااستقبال کرناانہی کی نفرت،دشمنی،جھوٹ اورکرتب بازی کی سیاست کامنطقی نتیجہ ہے جسے ا نہوں نے وزیراعظم بننے کیلئے فروغ دیا،پی ٹی آئی نہیں بلکہ صرف ایک عوامی جمہوری حکومت ہی پاکستان کے لوگوں کے مسائل حل کرسکتی ہے۔ملک کا سب سے اہم ترین مسئلہ غریب عوام کی روٹی روزگار کا مسئلہ ہے، عام آدمی کا زندہ رہنا مشکل ہوگیا ہے مگر حکومت اور اپوزیشن عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے چیئرمین سینٹ بچاو¿،گراو¿ تحریک پر گامزن ہیں۔برابری پارٹی پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان میں خود کش دھماکہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتی ہے، انتہا پسند آج بھی منظم انداز میں کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ انہیں مقامی سطح پر مددگار میسر ہیں، ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہکہ حکمرانوں کی پالیسیوں کے باعث آج پاکستان کی بیشتر آبادی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے۔ مہنگائی،بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کے لیے حکومت نے بڑے بڑے دعوے کیے مگر افسوس ایک بھی پورا نہیں ہوا۔ برابری پارٹی پاکستان آنے والے لوکل گورنمنٹ کے الیکشن میں بھر پور شرکت کرکے عوام کی مشکلات کے حل میں اپنا اہم کردار ادا کرئے گی اس حوالے سے پارٹی لاہور پلان پر تیزی سے کام کررہی ہے کیونکہ لاہور کی سیاست پورے ملک پر اثر انداز ہوتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv