تازہ تر ین

شریفوں ، زرداریوں نے دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا ، خوشامدیوں نے پہلے بھٹو کو مروایا اب نواز شریف کو مروا دینگے : شیخ رشید کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ شریف اور زرداری خاندان نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔ مہنگائی کے اصل ذمہ دار سابق حکمران ہیں۔ نوازشریف کا مرسی سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا چور اور چوکیدار میں فرق ہوتا ہے۔ چینل فائیو کے پروگرام ”لائیو ایٹ 7 “ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویزرشید جیسے لوگوں نے پہلے بھٹو کو مروایا اور اب نوازشریف کو مروانے جارہے ہیں۔ ویڈیو سکینڈل کے ذریعے نوازشریف کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ نوازشریف کو دوسرے کیس میں بھی سزا ہوجائے گی۔ سینٹ چیئرمین کا الیکشن بڑا سخت ہوگا۔ کوئی سنیٹر حج پر گیا ہے ‘ کوئی بیرون ملک ہے ‘ دیکھنا ہے کہ کون کون سینٹ میں پہنچتا ہے۔ سخت مقابلہ ہوگا اور صادق سنجرانی بڑے کم فرق سے جیت سکتے ہیں۔ جس جس نے کرپشن کی ہے اسے پکڑ کر اندر کرنا چاہئے وقت ضائع کیا جارہا ہے۔ سسٹم تباہ ہورہا ہے۔ بیوروکریسی خوف کے باعث کام کرنے کو تیار نہیں ہے۔ اس لئے جو کام کرنا ہے جلدی کرنا چاہئے۔ عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ چوروں کو دفع کرو اور تحریر نہیں بھی دیتے تو ان سے پیسے لو اور جانے دو عمران خان نے میری بات کو پسند نہیں کیا اور فیصلہ تو اس نے کرنا ہے۔اصل میں یہ لوگ اللہ کی پکڑ میں آئے ہیں۔ ان کی سیاست کا خاتمہ دیکھ رہا ہوں شہبازشریف اسٹیلبشمنٹ کا آدمی ہے۔ پچھلی بار بھی اسی نے نواز کو بچایا تھا اب بھی کوشش کی تاہم ناکام رہا۔ مریم نواز نے پارٹی پر اپنا قبضہ مضبوط کرلیا ہے تاہم ان کی سیاست نہیں دیکھ رہا نوازشریف کو اس حالت میں مریم نے ہی پہنچایا ہے اور آیندہ بھی مزید مشکلات انہی کی وجہ سے ان پر آئیں گی۔ میڈیا بھی شکنجے میں آجائے گا اگر اس نے موجودہ رویہ برقرار رکھا تو کرپٹ عناصر کے ساتھ ہی ڈوب جائے گا۔ سال کے آخر تک بہتری کے حالات شروع ہوجائیں گے۔ احتساب کا عمل سست ہے تاہم یہ ایسے ہی چلتا ہے اور سابق وزیراعظم گرفتار ہیں مزید گرفتاریاں ہورہی ہیں یہ بھی کم نہیں ہے۔ میڈیا کے ہوتے ہوئے جلسے کرنا بیوقوفی سمجھتا ہوں۔ مجھے کروڑوں افراد سنتے اور دیکھتے ہیں تو مجھے جلسے کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ جبکہ حالات بھی اتنے اچھے نہیں ہیں۔ دہشت گردی کے خطرات موجود ہیں ملک دشمن عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے۔ عمران خان کامیاب ہوں‘ عمران خان کا دورہ امریکہ بڑا اہم ہے۔ یہ دورہ کامیاب رہے گا کیونکہ عمران خان اور ٹرمپ دونوں ہی صاف گو ہیں۔ پنجاب میں ن لیگ کا 90 دن میں فارورڈ بلاک بن جائے گا۔ دنیا میں صدر ٹرمپ سے زیادہ ویڈیوز کسی کی سامنے نہیں آئی ہیں ان سے کچھ فرق نہیں پڑتا اگر وہ افغانستان کا مسئلہ حل کرلیتے ہیں تو اگلے صدر بھی بنیں گے۔ اپوزیشن تحریک چلانے میں ناکام رہے گی۔ مولانا فضل الرحمان کو اتنی کسمپرسی کے عالم میں پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ کرپشن کے بڑے مجرموں کو جیلوں میں ہر طرح کی سہولت حاصل ہے پھر بھی چیخ و پکار جاری ہے۔ ان کو گھر سے کھانے لانے کی اجازت دے دینی چاہئے اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ رانا ثنائ کی طبیعت خراب ہے تو طبی سہولت ملنی چاہئے ہم بھی جیلوں میں رہے جیل ہسپتال میں آپریشن تک ہوئے لیکن کبھی واویلا نہ کیا۔ ملک میں عدلیہ اور فوج کے علاوہ کسی ادارے کی ساکھ نہیں رہی۔ عدلیہ ٹھیک اور تیزی سے کام کررہی ہے۔ چیف جسٹس کو کھوسہ بڑے ویڑن کے آدمی ہیں۔ افتخار چودھری کی وجہ سے ریکوڈک کیس ہمارے گلے پڑ گیا ہے۔ عمران خان نے ٹھیک بات کی کہ سابق حکمرانوں کے غیرملکی دوروں اور علاج کا حساب لیا جائے کہ جو مال خرچ کیا وہ ان کے باپ کا نہیں غریب عوام کا تھا۔ ان سے پیسے نکلوائے جائیں۔ آصف زرداری جیل میں مزے سے بیٹھا ہے۔ اے سی‘ ٹی وی‘ دو خانسامے خدمت کو موجود ہیں۔جس طرح کی جیل میں سہولیات نواز ‘ زرداری کو مل رہی ہیں یہ سہولتیں دی جائیں تو عام آدمی ویسے ہی جیل جانے کو تیار ہوجائے۔ ایل این جی کیس میں ثبوت لیکر عدالت گیا میں نے چار کیس پانامہ‘ رائل پام‘ حدیبیہ اور ایل این جی خود لڑے ہیں اب اچھا خاصا وکیل بن چکا ہوں۔ عوام سمجھتی ہے کہ عمران خان ایک دیانتدار وزیراعظم ہے مہنگائی کی اصل وجہ سابق حکمران اور ان کی پالیسیاں ہیں۔ مہنگائی بارے عمران خان کو آگاہ کرتے ہیں گھی کی قیمت کم ہوئی ہے‘ آٹے ‘ روٹی نان کی قیمت بھی کم ہوگی۔ تاجروں کو تڑکا لگا ہے آہستہ آہستہ ٹھیک ہوجائیں گے۔ پہلی بار فوج اعلیٰ سطح تک وزیراعظم اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہے جو خوش آیند ہے۔ بلاول سیاست میں نہیں چل سکے گا۔ آصف زرداری کو مشورہ دیا تھا کہ آصفہ کو آگے لائے اس میں بڑا اعتماد ہے۔ پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہونے چاہئیں کلبھوشن کیس میں پاکستان کی فتح ہوئی بھارت پر دہشت گردی کرانےکی چھاپ لگ گئی ہے۔ حکومت کیلئے دو سال بڑے چیلنجز کے ہیں۔ ملک بہتری کی جانب جائے گا۔ ریلوے کو بہتر بنا رہے ہیں۔ 70 لاکھ پسنجر بڑھائے ہیں‘ 10 ارب کا خسارہ ختم کیا ہے۔ حادثات نے تنگ کیا تاہم اس کی بڑی وجوہات ہیں۔ ایم ایل ون منصوبہ حادثات کا حل ہے اس پر بڑا خرچہ آئے گا اس لئے پہلا فیز کرنا چاہتے ہیں نیت ٹھیک ہو تو مسائل حل ہو ہی جاتے ہیں۔ سعد رفیق نے ریلوے نظام کو ٹھیک کرنے کے بجائے صرف خریداری پر زور رکھا اور خسارے کو بڑھایا باتیں کرنا بڑا آسان ہے میں اس کے منہ نہیں لگنا چاہتا کہ جیل میں پڑا ہے۔ عمران خان بڑی محنت کررہے ہیں دو سال میں حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv