تازہ تر ین

کتنے کانان ، کتنے کی روٹی، غریب کی بھوک کا فیصلہ ہو گیا

لاہور (خبر نگار) ضلعی انتظامیہ لاہور اور نان بائی ایسوسی ایشن کے درمیان روٹی و نان کی قیمتوں کے حوالے سے مذاکرات کامیاب ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس میں ہوا۔اجلاس کی صدارت ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کی۔ جبکہ نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل، بہادر خاں اوردیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے نان بائی ایسوسی ایشن کے مسائل سن±ے اور اِن کو اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ اِن کے گیس سے متعلقہ مسائل کو فوری حل کر لیا جائے گا۔اس موقع پر نان بائی ایسوسی ایشن نے خود مطالبہ کیا کہ خود ساختہ قیمتیں بڑھانے والے نان بائی کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ انہوں نے ڈی سی لاہور کو اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ نان12روپے اور روٹی6روپے میں ہی فروخت ہو گی جبکہ منگل کو ڈی سی لاہور نے دوبارہ اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈا?ن کو جاری رکھا اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی پر28افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور30افرادکو حراست میں لیا اور ا±ن کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور 32افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا جبکہ مجموعی طور پر85 ہزارکے جرمانے بھی کیئے گئے۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv