تازہ تر ین

زمیندار نے محنت کش کا مکان مسمار کر دیا ، ایک شخص زخمی ، لواحقین کا پولیس کیخلاف احتجاج

بہاولنگر (ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ)جہاں ظلم وہاں خبریں چشتیاں کے نواحی علاقہ اڈا فرید کوٹ میں با اثر وڈیرہ زمیندار نے غریب خاندان کا مکان مسمار کر دیااور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں وڈیرہ زمیندار آٹھ سے دس لوگوں کو لے کر غریب آدمی محنت کش کے گھر داخل ہو گیا اور اپنے بندوں کو کہہ کر مکان کو مسمار کر دیا اور چار دیوری کے تقدس کو بھی پامال کیا گیا جب کہ متاثرہ خاندان نے کہا کہ ہم نے کئی سالوں سے یہ جگہ ان سے قیمت دے کر خریدی ہے اور عرصہ دراز سے ہم مکان ڈال کر بیٹھے ہوئے ہیں وڈیرہ زمیندار سرور شیخ اور رشید جٹ جب بھی ہم سے ناراض ہوتے ہیں تو آ کر ہم پر حملہ کر دیتے ہیں اس واقعہ کی کاروائی کے لیئے تھانہ صدر پولیس چشتیاں کو درخواست دی جس پر پولیس کی جانب سے با اثر زمیندار کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی ہم اپنی کاروائی کے لیئے گھر سے عدالت جا رہے تھے کہ ملزمان نے راستے میں ہم پر قاتلانہ حملہ کر دیا وڈیرہ زمیندار کے آدمیوں نے سر پر بوتلوں کے وار کر کے اشفاق نامی شخص شدید زخمی کر دیا جو کہ بے ہوش ہو گیا ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد کے لیئے ٹی ایچ کیو ہسپتال چشتیاں پہنچایا اس واقعہ کی بھی پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن کئی گھنٹوں گزرنے کے بعد بھی پولیس موقع پر نہ آئی لواحقین نے روڈ بلاک کر کے قبضہ گروپ اور پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پولیس پنجاب سے اس واقعہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv