تازہ تر ین

زرداری اور شریف خاندان پاکستان کے 5امیر خاندانوں میں سے ہیں:علی احمد،گرفتار سیاستدان اداروں پر الزام لگا کر عوام میں بے یقینی کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں:میاں حبیب،حکومت کو کھلی چھٹی نہیں ملنی چاہئے کہ وہ مخالفین کو دباﺅ میں لے آئے : ضمیرآفاقی،مریم نواز کے سیاست میں فعال ہونے سے ملک کی ساکھ گر گئی : ناصر اقبال ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار“ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگوکرتے ہوئے تجزیہ کارعلی احمد ڈھلوں نے کہا ہے کہ 5کروڑ سے صوبائی اسمبلی اور 10کروڑ سے قومی اسمبلی کا الیکشن شروع ہوتا ہے اور اس کرپشن کے دلدل کا کوئی کنارہ نہیں۔ زرداری اور شریف خاندان پاکستان کے 5امیر خاندانوں میں سے ہے انکے پاس دولت کہا ں سے آئی؟ پاکستان کا ہر بچہ جانتا ہے کہ یہ پیسہ پاکستان کے بچوں ، نوجوانوں کا ہے۔ مریم نواز کی ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوگئی یہ اور کتنے جھوٹ بولیں گی۔ کھرب پتی سیاستدان بے نقاب ہو رہے ہیںمگر حکومت کی کمزور رٹ کے خلاف یہ دولت کے سر پر لڑ سکتے ہیں۔ انکے وکیل خواجہ حارث 5کروڑ روپے فی کیس فیس لیتے ہیںاور انکے مدمقابل پبلک پراسیکیوٹر کو ڈرا دھمکا کر خرید لیا جاتا ہے۔ کھرپ پتی افراد کو سزا نہیں دی جاسکتی مگر حکومت کی ہمت ہے کہ انہیں جھوٹا ثابت کر رہی ہے۔نواز حکومت جانے کے بعد پاکستان پر 30ہزار ارب قرضہ تھا جس پر ممنون حسین بولے اتنے قرضے کہاں سے آگئے بڑا پراجیکٹ تو کوئی بنا ہی نہیں۔ موجودہ حکومت 12کھرب کا قرضہ اتار چکی ہے۔قرض اتارنے کے لےے پاکستان کو بھیک مانگنی پڑے گی۔ چیئرمین سینٹ اپوزیشن کی کرپشن میں انکا ساتھ نہیں دے رہے، انکو ہٹانے کی کیا وجہ ہے؟ اپوزیشن حکومت سے ڈیل کرنا چاہتی ہے تاکہ انکی بلیک منی کو نہ چھیڑا جائے۔ حکومت جتنی مرضی لچک دکھا لے ، اپوزیشن کی بلیک منی کی حفاظت تک جنگ جاری رہے گی۔ اپوزیشن نے پروڈکشن آرڈر کو فٹبال بنا لیا ہے۔ میزبان کالم نگارمیاں حبیب کا کہنا تھا کہ سیاست میں پیسہ کا رواج ضیا الحق کے دور میں آیا۔الیکشن کے دنوں میں سیاستدانوں کی لاٹری نکل آتی ہے۔ پارٹی فنڈ میں کروڑوں روپے دیکر ٹکٹیں خریدی جاتی ہیں۔ گرفتار ہونے والے سیاستدان اداروں پر الزام لگا رہے ہیں تاکہ گرفتار ہونے سے پہلے عوام میں ابہام پھیلا دیں۔ حکومت پنجاب کہتی ہے کہ نواز شریف گھر کا غیر پرہیزی کھانہ کھانے کیوجہ سے بیمار ہوسکتے ہیں۔ تجزیہ کار ضمیر آفاقی نے کہا ہے کہ مریم نواز کی ٹرسٹ ڈیڈ ثابت نہیں ہوئی۔ حکومت کو کھلی چھوٹ نہیں ملنی چاہیئے کہ اپنے مخالفین کو اس طرح سے دبائیں کہ انہیں سانس لینا مشکل ہو جائے۔نظر آرہا ہے کہ نیب حکومت کے ماتحت ہے۔ اپوزیشن کے خلاف انتقامی احتساب ہو رہا ہے۔ ججوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کو پاناما کیسز میں سزا نہیں دی گئی۔ آئی ایم ایف کے قرضے کی قسط کیساتھ مہنگائی کا طوفان آرہا ہے۔ حکومت چلانے کی تمام ہدایات آئی ایم ایف دے رہا ہے۔ کالم نگار ناصرا قبال نے کہا ہے کہ مریم نواز کے سیاست میں فعال ہونے سے ن لیگ کی ساکھ گری ہے۔ مریم نواز اپنی جماعت اور اپنے والد کی سیاست پر مسلسل خودکش حملے کر رہی ہیں۔ مریم نواز اپنے والد کو سیاست سکھاتی ہیں۔ مریم نواز کی جاری کر دہ ویڈیو جعلی اور متنازعہ ہے اور صرف عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہے۔ ادارے اپنی ساکھ بحال کر رہے ہیں ، عوام جانتی ہے کہ ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا ہے ، احتساب کو منتقی انجام تک پہنچنا چاہئے اور پاکستان کا پیسہ واپس آنا چاہئے۔ پاکستان ماضی قریب میں بڑی جیل تھا جسکے قیدی عوام تھے۔ جیلوں میں قید اشرافیہ کو اب بھی سیون اسٹار سہولیات میسر ہیں۔ پاکستان کو خوداری اور خودانحصاری پر مبنی بیانیہ پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ چیئرمین سینٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروانے سے اپوزیشن کا برتری کا زعم ختم ہوجائے گا۔ اپوزیشن کی تحریک اپنے پا?ں پر کلہاڑی ہے، مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کو گڑھے میں دھکیل رہے ہیں۔اداروں کو ٹھیک کیا جائے تو کرپشن کم ہو جائے گی۔ اب تک کسی سے ایک روپیہ نہیں نکلوایا گیا۔ اپوزیشن کو زچ کرنا عمران خان کی ذاتی خواہش ہے جسکا نقصان حکومت کو ہوگا۔ نواز شریف جیل کا کھانا کھانے سے ڈرتے ہیں کہ کہیں کوئی زہر نہ ملادے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv