تازہ تر ین

ورلڈ کپ، وکٹ سپورٹنگ تھی نیوزی لینڈ کو اچھا کھیلنا چاہیے تھا: ندیم شیرازی کی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سپورٹس جرنلسٹ ڈاکٹر ندیم شیرازی نے کہا ہے کہ بڑے میچ میں دوسری باری کا پریشر ضرور ہوتا ہے خاص طو ر پر جب سیمی فائنل میں جانا ہو۔وکٹ میں اتنی جان نہیں تھی وکٹ سپورٹنگ ھی لہذا نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنا چاہئے تھا۔جس طرح شروع میں نیوز ی لینڈ کی ٹیم کھیلی یہ اس کا سٹائل نہیں تھا۔چینل ۵کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس ورلڈ کپ میں وہی ٹیمیں آگے گئیں جن کے اوپنرز بہتر کھیلے۔ویسے بھی کل کے میچ میں نیوزی لینڈ کا ایک اوپنر تبدیل تھا۔بہرحال ہر ٹیم کی ایک حکمت عملی ہوتی ہے۔پاکستان اگر سیمی فائنل میں نہیں جا سکا تو اس کی وجہ رن ریٹ تھاشروع میں اگر اس پر توجہ دی جاتی تو پاکستان کو آسانی سے سیمی فائنل تک جانے کا موقع مل سکتا تھا لیکن افسوس ایسا نہیں ہوا۔جو بھی ہے اب پاکستان کو اپنی ٹیم کی غلطیوں سے سیکھنا چاہئے تاکہ آئندہ فائدہ اٹھایا جا سکے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv