تازہ تر ین

میرے کارکنوں کو پکڑ کر وعدہ معاف گواہ بنایا جارہاہے:اہلیہ رانا ثنائ، جس عدالت میں جعلی دستاویزات دی گئی ہوں وہی کارروائی کا حق رکھتی ہے:خالد رانجھا ، آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو یا نہ ہو گردشی قرضہ ختم کرنا ضروری ہے:فرخ سلیم کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنمائ رانا ثنا اللہ کی اہلیہ نے کہا ہے کہ ہم لوگوں نے رانا صاحب کی گرفتاری کا ٹی وی پر سنا تھا۔رانا ثنائ اللہ لاہور سے باہر گئے ہوئے تھے سوا پانچ بجے ایک کال آئی بھابی آپ ٹی وی تو دیکھیں ٹی وی آن کیا تو رانا ثنائ اللہ کی گرفتاری کی خبر سنی۔ چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ 7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی آئیڈیا نہیں تھا انہیں اس طرح گرفتار کر لیا جائے گا البتہ وہ کہتے تھے اپنا خیال رکھا کرو بچوں کو کہتے باہر جایا کرو تو گن مین ساتھ رکھا کرو۔جب مجھے ملاقات کے لئے اجازت ملی تو رانا صاحب کا بلڈ پریشر شوگر خود چیک کی۔ وہاں مجھے بتایا گیا کہ رانا صاحب سے ہیروئن نکلی ہے میں نے مذاق میں پوچھا کون سی ہیروئن میرا یا ریما نکلی ہے تو مجھے بتایا گیا کہ پندرہ کلو گرام ہیروئن نکلی ہے۔مجھے گھر پر فون آئے لیکن جب میں ہیلو کرتی تو کوئی جواب نہ دیتا پھر دوسری طرف سے پنجابی میں کہا گیا ”تینواک دفعہ سمجھ نئیں آندی میڈیا تے نہ گل کر“۔میرے کارکنوں کو پکڑ کر وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔یہ لوگ ثبوت دیں میرے پاس بھی بہت ثبوت ہیں اب یہ جو بھی کر لیں ان سے یہ سب سنبھالا نہیں جائے گا میں سچ ہی بولوں گی۔سو پرچے دے دیں ڈرنے والے نہیں سامنا کریں گے۔سینئر قانون دان خالد رانجھا نے کہا ہے کہ جس عدالت میں جعلی دستاویزات دی گئی ہوں وہی عدالت کارروائی کا حق رکھتی ہے۔ متنازعہ ویڈیو کے حوالے سے جب تک شہادت نہیں آتی اس پر بحث کرنا نہیں بنتی پھر گواہ کا ہونا ضروری ہے۔عدالت ہی ویڈیو کا فرانزک کراسکتی ہے۔ مریم نواز کے خلاف آئندہ کیا کارروائی ہو گی اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ ماہر معاشیات فرخ سلیم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پا چکا حکومت دستخط بھی کر چکی ہے۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو یا نہ ہو گردشی قرضہ ختم کرنا ملک کے حق میں ہے۔تحریک انصاف کی حکومت بھی بجلی کے معاملے میں وہی کر رہی ہے جو گزشتہ حکومتیں کرتی رہیں۔ آئی ایم ایف کی شرائط ضرور پوری کی جائیں لیکن حکومت کو کوشش کرنی چاہئے کہ عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے۔سینئر سیاستدان فاروق ستار خالد مقبول نے کہا کہ کراچی ہزار ارب کا ریونیو اکٹھا کرتا ہے۔پھر انہوں نے بجٹ میں کراچی کے لئے بجٹ میں ہزار ارب کیوں نہ رکھوائے۔کراچی کو پانی دینا ہو گا۔میرے دل سے ایم کیو ایم کو نہیں نکالا جا سکتا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv