تازہ تر ین

صادق سنجرانی کے امتحان کاوقت ،آزادارکان کی حمایت سے بچ سکتے ہیں:معروف صحافی ضیا شاہد کی چینل ۵ کے پروگرام ” ضیا شاہد کے ساتھ “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ راجہ ظفر الحق کو کہا کہ چیئرمین سینٹ کی سیٹ تو لگتا ہے کہ آپ جیت جائیں گے آپ کو پیشگی مبارکباد دینے کو جی چاہتا ہے آپ کو کوئی خوف ہے یا آپ مطمئن ہیں کہ آپ کی کامیابی یقینی ہے۔ مسلم لیگ ن کے چیئرمین سینٹ بننے کے بعد پیپلزپارٹی بھی جس کی حمایت کر رہی ہوگی حکومت کے لئے قومی اسبلی کے فیصلوں کو آگے منظوری کروانا مشکل ہو جائے گا۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ جمع کروانے کے الزام میں 19 جولائی کو طلب کر لیا گیا ہے۔ دوسری طرف کہا جا رہا ہے کہ اگر یہ ثابت ہو گیا تو 10 سال قید کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔ ضیا شاہد نے کہا ہے کہ اس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ آج وفاقی کابینہ میں اس بات پر بحث ہوئی کہ گزشتہ دونوں حکمران جو ہیں انہوں نے اپنی حکومتوں میں غیر ملکی دوروں پر کتنے پیسے خرچ کئے۔ پاکستان غریب ملک ہے اور قرضوں پر چلتا ہے اب قرضوں کی پوزیشن یہ ہو گئی ہے کہ ہم اتنے قرضے ادا کر نہیں پاتے جتنے قرضوں کی قسطیں ادا کرتے ہیں۔نوازشریف کے اخراجات نکلے ہیں بطور وزیراعظم اور آصف زرداری کے نکلے ہیں لیکن جو پرانا طریقہ تھا نوازشریف کا وہ شاہی خرچ کرتے تھے تو اس طرح ان کے شاہی خرچوں کے نتیجے میں یہ روپے وہ خزانے پر بوجھ بنے ہیں۔ میںیہ سمجھتا ہوں کہ اب ان چیزوں کی کھوج لگانا چاہئے کہ کتنا پیسہ فضول خرچ ہوا ہے آج کل عمران خان بھی گئے ہیں شاہ محمود قریشی بھی بیرون ملک دوروں پر گئے ہیں تو ان کے ساتھ بڑے بڑے وفد جاتے ہیں نہ اس کے ساتھ کوئی لشکر جاتا ہے اور بڑی سادگی سے ایک میڈیا ٹیم لے کر جاتے ہیں۔اعتزاز احسن صاحب! فرمایئے کہ یہ جو آج کل ویڈیو شروع ہوگئی ہے ایک کا رولا پڑا ہوا ہے جبکہ دوسری کے بارے میں خبر آ گئی ہے تیسری کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ایک معروف اینکر کے پاس ہے ایسی ویڈیوز کی آئینی طور پر اور قانونی طور پر کیا حیثیت ہے؟جب معاملات سامنے آئیں گے تو پتہ چلے گا تاہم مریم بی بی بیڑیاں جلا کر اپنی انتہا کو پہنچی ہوئی ہیں دیکھتے ہیں کیا نتیجہ نکلتا ہے۔ ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ سپریم کورٹ سے ویڈیو کی فرانزک رپورٹ کروائی جائے گی یا اسلام آباد ہائی کورٹ سے کروائی جائے گی لیکن ایک بات طے ہے کہ معاملہ چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس اسلام آباد کے زیر بحث آ چکا ہے لہٰذا اب اس کا فیصلہ جلد ہو جائے گا۔ ایک طرف نواز شریف اور آصف زرداری کے دوروں پر کروڑوں اربوں کے اخراجات کئے گئے ہیں دوسری طرف اب عمران خان امریکہ کے دورے پر جا رہے ہیں عمران خان کے دورے سے پہلے ہی خبر آ گئی ہے وہ ایمبیسی میں ٹھہریں گے۔ یہ زیادتی ہے کہ بیرون ملک سے قرضے لے کر آپ اربوں روپے بیرونی دوروں پر لگا دیں۔ پاکستان جیسے غریب ملک سے زیادتی ہے۔ اگر عمران خان صاحب واشنگٹن کے دورے پر جاتے ہیں وہ تجویز کرتے ہیں کہ وہ ہوٹل میں ٹھہرنے کی بجائے وہ ایمبیسی کے ایک کمرے میں ہی رہیںظاہر ہے ان کے جانے والے لوگوں کو بھی فائیو سٹار ہوٹلوں کی رہنے سے اخراجات کیا ہوتے اب کیا ہوں گے۔ آئی ایم ایف کے قرضے کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے ضیا شاہد نے کہا کہ یہ درست ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کڑی نظر آتی ہیں لیکن آخر کار سابقہ حکومتوں نے اپنے ادوار میں جو فضول خرچیاں کی ہیں۔ کہ ملک قرضوں میں جکڑا ہوا ہے۔ اب ایک دو سال کا پیریڈ جو ہے۔ قرصے ادا کرنے میں لگے گا تو اور اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کی کوشش کر رہے ہیں بالآخر اس کا ہمیں فائدہ ہو گا۔اعتزاز صاحب یہ جو ٹیپ ہے جس میں شک و شبہات کا اظہار کیا گیا ہے تو دوسری طرف وہی جج جو ہے عام زندگی میں اوپن طور پر یہ کہہ رہا ہے کہ ٹیپ جھوٹی ہے میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی کیا ہمیں ٹیپ کے مندرجات پر یقین کرنا پڑے گا یا جو جج ازخود کہہ رہا ہے اس کو ماننا پڑے گا۔ جج صاحب کو ایسے لوگوں سے ہرگز نہیں ملنا چاہئے تھا۔چیئرمین سینٹ کو تبدیل کرنے کے معاملہ پر اپوزیشن اور حکومت میں بڑا سخت مقابلہ ہو گا۔ اپوزیشن کی پوری کوشش ہو گی کہ چیئرمین سینٹ کو تبدیل کرا دیں۔ صادق سنجرانی کے پاس بچا? کا ایک ہی طریقہ ہے کہ آزاد ارکان کو اپنے ساتھ ملا لیں۔ اگر اپوزیشن چیئرمین سینٹ کو تبدیل کرانے میں کامیاب رہی تو آنے والا وقت حکومت کے لئے مشکل ہوتا جائے گا۔ قومی اسمبلی میں پاس کردہ بل کے لئے سینٹ کی منظوری لازمی ہوتی ہے۔ موجودہ صورتحال میں چیئرمین سینٹ کا بچجانا مشکل نظر آتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv