تازہ تر ین

شریف خاندان کیخلاف ثبوت لائینگے

اسلام آباد (صباح نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز شریف نیب افسران کودھمکیاں دے کر گئے کہ تمھیں چھوڑوں گا نہیں، آنے والے دنوں میں شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کے مزید ثبوت لائیں گے۔ چند روز پہلے ایک ویڈیو کی بھی دھمکی دی گئی ہے جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران شہزاد اکبر نے کہا کہ جو آج بہن بھائی بن رہے ہیں وہ 90 کی دہائی میں ایک دوسرے کو جیلوں میں ڈالتے رہے، ہم جن حالات سے گزر رہے ہیں اس کے پیچھے ان ہی کی کارستانیاں ہیں، ماضی کی غلطیوں کو ٹھیک کرنے تک آگے نہیں جا سکتے۔ ماضی کو سامنے رکھ کر سمجھنا چاہیے کس قسم کی سازشیں کی جارہی ہیں۔شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ عدالت میں کوئی جواب نہیں دیا گیا اور اب بےگناہی کے نعرے لگائے جارہے ہیں، مجرم کو پکڑنا اور انہیں سزا دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، ملک کو لوٹنے والے چوروں کا احتساب ہو گا، آنے والے دنوں میں ان کی بڑی بڑی چوریاں سامنے لے کر آئیں گے، کک بیکس اور کمیشن کے ثبوت بھی لے کر آئیں گے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کہتے تھے کہ میں اس شخص پر اعتباز نہیں کرتا جسے خریدا نہ ہو، چھانگا مانگا کی سیاست نے سیاسی نظام کو آلودہ کیا، ہارس ٹریڈنگ شروع ہوئی اور سیاست سے نظریہ نکل کر پیسہ آگیا، سپریم کورٹ پر حملہ ہوا، جسٹس قیوم سے فیصلے کون لکھواتا تھا؟، جعلی اکاونٹس کے معاملے پرسپریم کورٹ نے جے آئی ٹی بنائی، مافیا اس لیے کہا گیا کہ انہوں نے پورے نظام کو جکڑا ہوا ہے، 2 دن پہلے شہباز شریف تفتیش کے دوران نیب افسروں کو دھمکیاں دے کر گئے ہیں، بلاول بھٹو زرداری اور ایان علی ایک ہی اکاونٹ استعمال کرتے رہے۔احتساب عدالت کے جج کی مبینہ وڈیو سے متعلق شہزاد اکبر نے کہا کہ جج کی مبینہ وڈیو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، جج کے خلاف ویڈیو اس نے پیش کی جو جعلسازی میں سزایافتہ ہے، سپریم کورٹ نوٹس لے کر ویڈیو معاملے کی خود تفتیش کرے۔ مشیر وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے اداروں کو بااختیار بنایا ہے اب بلڈنگز میں آگ لگتی ہے نہ ریکارڈ ضائع ہوتا ہے چند روز پہلے ایک ویڈیو کی دھمکی دی گئی جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ویڈیو جعلسازی میں سزا پانے والے شخص نے پیش کی بہتر ہے سپریم کورٹ اس کے پیچھے چھپے محرکات دیکھے شہزاد اکبر نے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف مزید ثبوت لائیں گے کہ کیسے منی لانڈرنگ کی گئی آنے والے دنوں میں ان کی بڑی بڑی چوریاں منظرعام پر لائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv