تازہ تر ین

اوپنرز کی ناقص کارکردگی پاکستان کیلیے دردِ سر بن گئی

لاہور(ویب ڈیسک) ورلڈکپ میں اوپنرز کی ناقص کارکردگی پاکستان کیلئے درد سر بن گئی۔ورلڈکپ میں پاکستان کی مہم کمزور بنانے میں اوپنرز کی ناقص کارکردگی نے اہم کردار ادا کیا،امام الحق اور فخرزمان صرف 2بار 80سے زائد کا آغاز فراہم کرسکے،سری لنکا کیخلاف میچ بارش کی نذر ہوا، دیگر مقابلوں میں اوپنرز نے بالترتیب 17، 82، 2، 13، 81،19اور 0کے آغاز فراہم کیے، اوپننگ شراکتوں میں مجموعی طور پر7اننگز میں صرف 214رنز بنائے جا سکے۔انفرادی کارکردگی کو دیکھا جائے تو امام الحق نے 29.28کی اوسط سے 205رنز بنائے، سب سے بڑی اننگز 53کی رہی، فخرزمان نے 24.71کی ایوریج سے 177رنز جوڑے، سب سے بڑی اننگز 62کی رہی، اس کارکردگی کا دیگر ٹیموں کے اوپنرز سے دور دور تک کوئی مقابلہ نہیں، بھارتی روہت شرما نے 90.66کی اوسط سے 544رنز بنائے،ان میں 4سنچریاں شامل ہیں، اوپنر ورلڈکپ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔ڈیوڈ وارنر نے 73.71کی ایوریج سے 516رنز جوڑے،ان میں 2تھری فیگر اننگز شامل ہیں۔اس صورتحال سے پریشان پاکستان ٹیم مینجمنٹ بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں ایک نیا تجربہ کرنے پر غور کررہی ہے، فخرزمان کو ڈراپ کرکے محمد حفیظ کو بطور اوپنر امام الحق کے ساتھ بھیجا جا سکتا ہے،مڈل آرڈر میں شعیب ملک کو آزمانے کا فیصلہ ممکن ہوگا۔پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات معدوم ہونے کے بعد یہ ممکنہ طور پر آل راﺅنڈر کے ون ڈے کیریئر کا آخری میچ ہوسکتا ہے،انھوںنے میگا ایونٹ کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان پہلے ہی کردیا تھا، بولنگ لائن میں کسی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا تو انجرڈ وہاب ریاض کی جگہ حسن علی کو موقع دیا جا سکتا ہے۔گزشتہ روز لارڈز میں پریکٹس سیشن کے دوران وہاب ایکشن میں دکھائی دیے، شعیب ملک بھی خاصے سرگرم نظر آئے، انھوں نے بولنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بھی اپنی فارم بحال کرنے کی کوشش جاری رکھی،دیگر بیٹسمینوں میں فخرزمان اور امام الحق کے ساتھ محمد حفیظ نے نئی گیند سے پریکٹس کی، حارث سہیل جارحانہ اسٹروکس کھیلنے کیلیے کوشاں رہے،پیسرز نے برق رفتار بولنگ کیلیے بھرپور جوش اور جذبہ دکھایا، اس دوران کوچز لائن اور لینتھ میں خامیوں کی نشاندہی کرتے رہے۔شاہین شاہ آفریدی نے یارکرز کیلئے اپنی تکنیک بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہوئے بیٹسمینوں کو پریشان کیا، اچھی گیندوں پر محمد حفیظ ان کو داد بھی دیتے رہے،اسپنرز شاداب خان اور عماد وسیم نے کنڈیشنز کا بہتر استعمال کرتے ہوئے تسلسل کے ساتھ گھومتی گیندیں کرائیں،قبل ازیں گرین شرٹس نے فیلڈنگ سیشن میں باو¿نڈری کے قریب مشکل کیچز تھامنے کی مشق جاری رکھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv