تازہ تر ین

رانا ثناءاللہ ساتھیوں سمیت جیل میں

لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر ایم این اے رانا ثناءاللہ کو منشیات کیس میں پانچ ساتھیوں سمیت 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ۔رانا ثناءاللہ کو گزشتہ رو ز اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کے الزام میں گرفتار کیا اور قبضہ سے 21 کلو منشیات برآمد کی گئی جس میں کروڑوں روپے مالیت کی 15 کلو ہیروئن بتائی جاتی ہے ۔رانا ثنا ءاللہ کو گزشتہ روز ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ احمد وقاص کی عدالت میں سخت سیکورٹی میں پیش کیاگیا ضلع کچہری کے چاروں اطراف بڑے کنٹینر لگا کر سڑک بند کر دی گئی ۔پیشی کے دوران اینٹی نارکوٹکس فورس نے عدالت میں ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ اور اس کے گرفتار ساتھیوں کو چودہ روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔اینٹی نارکوٹکس فورس نے عدالت میں بتایا کہ ملزم نے گرفتاری کے وقت سرکاری اہلکاروں سے ہاتھاپائی کی اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ۔عدالت نے رانا ثناءاللہ کو کیمپ جیل بھیجنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔راناثناءاللہ نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف ظلم کیا گیا ظلم زیادہ دیر تک نہیں چلے گا ۔ دس کلو سے زائد منشیات برآمد ہونے پر عدالت سزائے موت بھی سنا سکتی ہے۔ ماہرین نے رانا ثناءاللہ کی منشیات برآمد گی پر گرفتاری کے معاملہ پر بتایا کہ انسداد منشیات ایکٹ کے تحت منشیات بر آمدگی میں مختلف سزائیں سنائی جاتی ہیں ،انسداد منشیات ایکٹ کے کی شق 6 7 اور 8 کے مطابق منشیات برآمدگی کی سزا کم سے کم دو سال ہے ،ایک گرام سے سو گرام تک منشیات برآمد ہونے کی سزا دو سال ہے،سو گرام سے ہزار گرام منشیات برآمد ہونے کی سزا سات سال قید و جرمانہ ہے ،ایک کلو سے زائد منشیات برآمد ہونے پر عمر قید و ج±رمانہ ہے ،دس کلو سے زائد منشیات برآمد ہونے پر عدالت سزائے موت بھی سنا سکتی ہے،دس کلو گرام سے زائد منشیات ہونے پر سزا عمر قید سے کسی صورت کم نہیں ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv