تازہ تر ین

ظلم در ظلم ، زیادتی لا شکار ماں سنگسار ، بچہ زندہ دفن کرنیکا پنچایتی فیصلہ

خانیوال( ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنچایت نے کالا فیصلہ سنادیا،دوبھائیوں کی اجتماعی زیادتی کے بعد بچے کوپیدا کرنے کے جرم میں ماں کوسنگسار اور بچے کوزندہ دفن کرنے کافیصلہ سنادیا،جبکہ اجتماعی زیادتی کرنے والے اوباش بھائیوں کو 7کالے مرغ صدقہ کرنے کے عوض عام معافی کااعلان بچے کے کان میں کسی مولوی نے اذان نہیں دی جبکہ حجام ختنے سے انکاری، اہل محلہ ظالموں کے سامنے بھیگی بلی بن گئے۔جبکہ نومولود سے اظہارنفرت کے طورپرماں اور بچے کامعاشرتی بائیکاٹ کردیاگیا۔یونین کونسل سیکرٹری نے ولدیت کابہانہ بناکررجسٹرڈ پیدائش میں نام درج کرنے سے انکار کردیا۔دین کے ٹھیکیداروں کے ڈر سے خاتون بچے کو اسلامی نام دینے سے خوف زدہ کاکاکہہ کر پکارنے پر مجبور،صحت کے مقامی سربراہ امجدکمبوہ نے مقامی لیڈی ہیلتھ ورکر کومبینہ طورپر ہدایت کی ہے کہ بچے کو پولیو کے قطرے اور حفاظتی انجکشن نہ لگائے جائیں۔جبکہ دوسری جانب ملزم مقدمہ درج ہونے کے باوجود متاثرہ خاندان کے اردگرد منڈلاتے رہتے ہیں۔لڑکی خانیوال شہر میں ظالموں کے ڈرسے روپوش ہوگئی۔عبدالحکیم کی رہائشی (الف) نے بتایا اسے دو بھائیوں صابراور ساجد نے اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا جس سے وہ حاملہ ہوگئی۔خانیوال پولیس کواندراج مقدمہ کی درخواست دی گئی مگر لیگل برانچ نے جائے وقوعہ کا تعین کرنے کے بعد کیس ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کوبھجوایا۔تھانہ پیرمحل میں مقدمہ نمبر 115/19درج ہوا لیکن کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا۔ اس دوران اسکا بچہ ضائع کرنے کی کوشش کی گئی۔اسکی حفاظت کیلئے روپوش ہوگئی خاتون نے بتایاکہ اہل محلہ نے بھی میراساتھ نہیں دیا۔بچے کی پیدائش کے بعد کسی مولوی نے اسکے کان میں اذان نہیں دی۔ٹیلی وڑن کے ذریعے اسے اذان سنوائی یونین کونسل میں ابھی تک بچے کانام درج نہیں ہوا۔کیونکہ سیکرٹری نے بچے کی ولدیت کا بہانہ بنا کرنام درج کرنے سے انکار کردیا۔ میں اپنے بیٹے کااسلامی نام رکھتے ہوئے دین کے ٹھیکیداروں سے ڈررہی ہوں کہ کہیں وہ کفرکا فتویٰ ہی نہ لگادیں خاتون نے بتایا کہ اب پیرمحل کے ایک شوروم پرپنچایت ہوئی جس میں انہوں نے مجھے سنگسار کرنے اور نومولود کوزندہ دفن کرنے کاکالا فیصلہ کیا۔کیونکہ میں ڈی این اے کراکر بچے کی ولدیت کاتعین کرنا چاہتی ہوں۔اسی لیے وہ مجھے اور میرے بیٹے کو راستے سے ہٹاناچاہتے ہیں اس لیے میں دربدر کی ٹھوکریں کھارہی ہوں۔بتایاگیا ہے کہ پیرمحل کے ایک شوروم پرسہیل بھٹی کی سربراہی میں پنچایت ہوئی جس میں صابرشاہ، ساجد شاہ،امتیازشاہ ،راناارشد سمیت دیگر افرادشریک ہوئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv