تازہ تر ین

شہباز گل نواز شریف کے آج کے شاندار کھانوں کی فہرست منظر عام پر لے آئے

لاہور (ویب ڈیسک)ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہاہے کہ شہباز شریف اور مریم نواز جھوٹ بول رہے ہیں کہ نواز شریف کیلئے گھر کا کھانا بند کردیاہے ، آج بھی ان کاکھانا گھر سے آیاہے ، وہ روز گوشت اور انڈے کھا رہے ہیں اور کہا جاتاہے کہ نواز شریف کی 90فیصد شریانیں بند ہیں، مریم صفدر اعوان ڈاکٹر عدنان کو کارڈیالوجسٹ بناکر پیش کرتی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ جیل قوانین کے مطابق باہر سے کسی ڈاکٹر کی ضرورت نہیں ہے ، ڈاکٹر عدنان جیل جاتے ہیں اور باہر آکر غلط بیانی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیل مینوئل میں باورچی تو دیا جاسکتاہے لیکن گھر سے کھانا لانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ نواز شریف کو 21کارڈیالوجسٹ کی سہولت دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی اس پر غور جاری ہے کہ نواز شریف کا کھانا جیل میں تیار کیا جائے اور اس کی چیکنگ بھی کی جائے تاکہ نواز شریف کی صحت پر برا اثر نہ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا کھانا اب بھی گھر سے آرہاہے ، اس حوالے سے شہباز شریف نے جھوٹ بولا ہے کہ نواز شریف کا گھر سے کھانا بند کردیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کو پریشانی یہ ہے کہ ایک تو اے پی سی ناکام ہوئی ہے اور دوسرا ن لیگ کے ارکان جنہوں نے عوام کی خدمت کرنے کیلئے مینڈیٹ لیا ہے ، ان کے ساتھ ہمارے بات چیت ہوئی ہے ، وہ پارٹی ڈسپلن کا پابند رہتے ہوئے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنا ءاللہ کی گرفتاری پر سیاست کی جارہی ہے ، اس گرفتاری پر مذاق کیا جارہاہے ، ان کی گرفتاری ایک قومی ادارے نے کی ، ہم کو اس کارروائی کا نہیں پتہ تھا ، اے این ایف پکڑنے کے بعد فوری ملزم کی معلومات نہیں دیتا۔ میں نے اے این ایف سے بات کی ہے اور ان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم کوئی معلومات نہیں دیں گے ، ہم اس کی معلومات عدالت میں دیں گے۔ شہباز گل کاکہناتھا کہ شہبا زشریف اور بیگم اعوان نے جھوٹ بولاہے کہ نواز شریف کا کھانا گھر سے نہیں آنے دیا جارہاہے لیکن آج ان کا کھانا گھر سے آیاہے جونواز شریف نے کھا یا ہے۔آج نواز شریف گھر سے کریلے ، چاول اور شوربے والا گوشت آیاہے ، جیل مینول کے باوجود نواز شریف کو گھر سے کھانے کی اجازت دی جارہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv