تازہ تر ین

کابل میں خودکش حملہ، 16 افراد ہلاک اور 100 زخمی

کابل(ویب ڈیسک) افغانستان میں وزارت دفاع اور فٹبال فیڈریشن کی عمارتوں کے نزدیک خود کش حملے میں 16 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت کابل میں واقع وزارت دفاع کی عمارت اور افغان فٹبال فیڈریشن کے دفتر کے قریب خود کش بمبار نے بارود سے بھرا ٹرک دیوار سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے۔زورد دار دھماکا گنجان آباد اور مصروف ترین علاقے میں کیا گیا جس میں اسکول کی 5 عمارتیں بری طرح متاثر ہوئیں جب کہ وزارت دفاع کے لاجسٹک سینٹر اور افغان فٹبال فیڈریشن کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں میں 50 طالب علم اور 18 فٹبال فیڈریشن کے کھلاڑی و اہلکار شامل ہیں۔خود کش دھماکے کے بعد 2 حملہ آوروں نے قریبی عمارت میں قبضہ کرکے وزارت دفاع کے لاجسٹک سینٹر کو نشانہ بنایا، اس دوران پولیس اور فوج کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ سخت مقابلے میں دونوں حملہ آور مارے گئے۔گزشتہ روز بھی قندھار میں طالبان جنگجوﺅں نے 4 گاڑیوں میں سوار ہو کر سرکاری عمارت پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 11 پولیس اہلکار اور 9 الیکشن کمیشن کے اہلکار ہلاک جب کہ 30 افراد زخمی ہوئے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv