تازہ تر ین

اپوزیشن فضل الرحمان کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کر رہی ہے: شوکت بسرا اتحادیوں کے تحفظات دور کرنا حکومت کی ذمہ داری اگر وہ ایسا نہ کر سکی تو نقصان ہو گا:شاہد لطیف حکومت کا ایک وزیرپکڑا گیا مزید بھی گرفت میں آئیں گے، احمدرضا قصوری نیوز ایٹ7

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے پروگرام ”نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو کرتے وئے تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنما مولانا فضل الرحمان کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کر رہے ہیں کیونکہ یہ خوب آگاہ ہیں کہ ان کے ساتھ کوئی آدمی باہر نہیں نکلے گا۔ قوم جان چکی ہے کہ شریف اور زرداری خاندان نے قومی خزانہ لوٹ کر بیرون ممالک جائیدادیں بنائیں۔ دنیا کے ہر کونے میں ان کی بڑی بڑی جائیدادیں موجود ہیں اب انہیں حساب دینا پڑ رہا ہے تو پیٹ میں مروڑ اُٹھ رہے ہیں اپنے کیسز کا سامنا کیوں نہیں کرتے۔ اس وقت بلا امتیاز احتساب کا سلسلہ جاری ہے۔ ججز جرنیل اور بیورو کریٹ بھی پکڑے جا رہے ہیں نوازشریف جو قیدی نمبر 420 ہیں ان کے بارے میں عدلیہ کہہ چکی ہے کہ کرپٹ اور بددیانت ہیں یہ ہمیں مستقبل سے ڈراتے ہیں ہم ڈرنے والے نہیں ہیں کیونکہ ہمارے دامن صاف ہیں حکومت قومی اور عالمی مسائل پر ان سے بات کرنے کو تیار ہے تاہم ان کا ہی رویہ کچھ اور ہے یہ صرف جلاﺅ گھیراﺅ چاہتے ہیں یہ تو اتنا بھی بتا سکتے کہ ان کا ایجنڈا کیا ہے۔ مہنگائی بڑھی ہے تاہم اس کی وجہ ماضی کی حکومتوں کی عوام دشمنی پالیسیاں تھیں جب یہ چور لٹیرے پکڑے جائیں گے کہ حالات ٹھیک ہو جائیں گے نئے پاکستان میں حکومت ترجیح نہیں ہے بلکہ بلا امتیاز احتساب اور چوروں ڈاکٹروں کو پکڑنا ترجیح ہے۔ معروف قانونی ماہر احمد رضا قصوری نے کہا کہ احتساب بلا امتیاز اور بیلنس کے ساتھ ہونا چاہئے اور اسے پایہ تکمیل پہنچانا چاہئے۔ حکومت کا ایک وزیر پکڑا گیا ہے ابھی اور بھی پکڑے جائیں گے یہ سلسلہ آگے بڑھے گا احتساب کا شکنجہ اب رکنے والا نہیں ہے۔ یہ بدبوردار لوگ جو جمہوریت کی آڑ میں اکٹھے ہو جاتے تھے ان کا انحطاط ضروری ہے کہ اس کے بغیر جمہوری نظام آگے نہیں چل سکتا۔ خود کو لیڈر کہنے والے اس قابل بھی نہیں کہ ایک کونسلر کا کام کر سکیں۔
دفاعی تجزیہ کار ایئر وائس مارشل (ر) شاہد لطیف نے کہا کہ آج وہ سارے اکٹھے ہو چکے ہیں جو ماضی میں ایک دوسرے کے لئے یہ زبان استعمال کرتے تھے کہ پیٹ پھاڑ کر دولت نکال لوں گا، سڑکوں پر گھسیٹوں گا۔ عوام کے مسائل کو آج بھی اس طرح ہیں ماضی میں بار بار اقتدار میں رہنے والوں کی ترجیح صرف لوٹ مار رہی اب قانون کے شکنجے میں آتے ہیں تو ملاقاتیں ہو رہی ہیں کیونکہ ان کے بڑے تو جیلوں میں ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کو ساتھ صرف اس لئے ملا رہے ہیں کہ جوڑ توڑ کر سکتے ہیں یہ وہ شخص ہیں جو 10 سال کشمیر کمیٹی کے سربراہ رہے اور کبھی کشمیر کا نام بھی ان کی زبان سے نہ سنا گیا۔ جو شحص ایم این اے نہ بن سکا اور عوام نے اسے رد کر دیا اس کی زبان درازی اور الفاظ کو دیکھیں، یہ صرف منفی سیاست کے ماہر ہیں اس لئے ان کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ ہم تتو کرپشن میں پھنس چکے ہیں کسی طریقے سے ہمیں بچا لو۔ اتحادیوں کے تحفظات دور کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اگر وہ ایسا نہیں کر پاتی تو نقصان ہو گا۔ وزیراعظم اور وزراءکو اب کنٹینر سے اتر آنا چاہئے اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے کیونکہ حکومت کو ایک سال ہو چکا ہے اور ابھی تک عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا صرف مہنگائی ہے جو بڑھتی جا رہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv