تازہ تر ین

بجٹ پاس نہ ہوا تو بڑا المیہ ہوگا ،حکومت اپوزیشن مل کر حل نکالیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے باعث بجٹ پر بحث نہ ہونا افسوسناک ہے۔ اپوزیشن اور حکومت مل بیٹھ کر اس مسئلے کو حل کریں۔ اس سے قبل میں نے کبھی نہیں سنا کہ پاکستان کی تاریخ میں بجٹی منظور نہ ہوا۔ بلاول بھٹو زرداری کی مریم نواز شریف سے ملاقات کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے ضیا شاہد نے کہا کہ ملاقاتیں تو ہو رہی ہیں مگر دل صاف نہیں ہیں۔ ایک طرف بلاول بھٹو ملاقاتیں کر رہے ہیں دوسری طرف پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ن لیگ زبانی کلامی باتیں کرتی ہے ن لیگ نے پہلے بھی میثاق جمہوریت پر عمل نہیں کیا۔ میرے خیال میں یہ معاملات زیادہ دیر نہیں چل سکتے۔ پہلے بلاول مریم نواز سے ملیں پھر مولانا فصل الرحمن سے ملیں پھر شہباز شریف سے ملیں۔ ن لیگ میں بھی انڈرسٹینڈنگ نہیں نظر آ رہی ہے بلاول کی مریم نواز اور شہباز شریف سے الگ الگ ملاقات ظاہر کرتی ہے کہ شہباز شریف اور مریم نواز ایک پیج پر نہیں ہیں۔ مسلم لیگ ن دو حصوں میں تقسیم ہے ایک گروپ مریم نواز کا ہے جو نوازشریف کا نقطہ نظر رکھتی ہیں دوسرا شہباز شریف کا ہے۔ مسلم لیگ ن کے دھڑے الگ الگ نہیں ہوں گے یعنی باقاعدہ اعلان نہیں ہو گا مگر گروپنگ موجود ہے۔ اس حوالے سے اگلے ایک ہفتے کے اندر مسلم لیگ ن کا نقطہ نظر بھی سامنے آ جائے گا اور ن لیگ پیپلزپارٹی کی مفاہمت کس کروٹ بیٹھتی ہے ساری صورتحال کھل کر سامنے آ جائے گی۔ مولانا فضل الرحمن کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے ضیا شاہد نے کہا کہ فضل الرحمن سمجھتے ہیں کہ ان کے پاس سٹریٹ پاور ہے وہ دینی مدارس کے طلباءکو سڑکوں پر لانے کا دعویٰ کر سکتے ہیں وہ دینی مدارس پر تکیہ کر کے بیٹھے ہیں لیکن میں یہ سمجھتے ہوئے کہ ضروری نہیں ہے ان کا اندازہ درست ثابت ہو۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے ضیا شاہد نے کہا کہ دونوں ممالک کے میچ میں پاکستان کے شائقین کرکٹ ہی نہیں عوام بھی جذباتی ہیں اس میچ کے دن بھی بڑے جذباتی مناظر نظر آئے مگر کیا وجہ ہے کہ ہم بھارت سے میچ نہیں جیت سکتے۔ میں کرکٹ بارے زیادہ نہیں جانتا مگر اتنا ضرور کہوں گا کہ اس شکست سے پاکستانیوں کے دل ٹوٹے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv