تازہ تر ین

مودی بدنیت شخص بھارت نہیں چاہتا پاکستان مسائل سے نکلے، جنرل (ر) امجد شعیب

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی ضیا شاہد نے کہا ہے کہ پراڈکشن آرڈر ممبر پارلیمنٹ کا حق ہے نہ ملنے کی
aورت میں پارٹی احتجاج کر سکتی ہے۔ کسی بھی ممبر کو قانون کے مطابق اسمبلی سیشن میں شامل ہونے سے روکا نہیں جا سکتا۔ چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ سیون میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک اسمبلی سیشن جاری رہے ممبر کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا پراڈکشن آرڈر حمزہ شہباز کا حق ہے۔ جونہی اجلاس ختم ہوتا ہے ممبر کو سرنڈر کرنا پڑتا ہے۔ عوام کو پتہ ہونا چاہئے چوبیس ہزار ارب قرضہ کہاں خرچ ہوا عمران خان کو اس پر بہت پہلے کام شروع کر دینا چاہئے تھا۔ بجٹ مشکل ترین تھا ۔ قرضوں کے باعث ملک مقروض ہے۔ حکومت کی کوشش ہے بجٹ کو ویلفیئر قرار دے سکے لیکن جو مہنگائی کی پوزیشن ہے کوئی شخص خوش نہیں البتہ حکومت کہتی ہے اگلے بجٹ تک صورتحال بہتر ہوگی۔ جیسا بجٹ آیا اپوزیشن کے پاس مہم چلانے کا موقع ہے لیکن اپوزیشن کے درمیان انڈرسٹیڈنگ نہیں اپوزیشن خود کو یکجا کرے تو فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ بے چین عوام اپوزیشن کی مرغوب غذا ہوتے ہیں۔ اگر کرپشن پر عمران نے کمیشن بنا دیا تو اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی۔ جنرل ر امجد شعیب نے کہا کہ ہم ملک کے اپنے مفاد ہوتے ہیں۔ جن لوگوں نے کرپشن کی انہیں پکڑنا چاہئے تاکہ پیسہ واپس آئے لیکن دوسرے ملک نہیں چاہتے پیسہ واپس دیں۔ الطاف حسین را اور ایم آئی سکس کا مہرہ ہے۔ بھارت نہیں چاہتا پاکستان مسائل سے باہر آئے مودی بد نیت شخص ہے لیکن نواز شریف اپنی حکومت میں اس سے ملتے رہے شاید نواز شریف میں اتنی عقل ہی نہیں۔ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ فاٹا میں الیکشن ہونا تھے لیکن صوبائی حکومت کے کہنے پر بیس جولائی تک موخر ہوئے۔ بھارت میں 1991 تک الیکشن کمیشن کا ایک ممبر ہوتا تھا اب دو ہوتے ہیں لیکن پاکستان کے چار ممبر ہیں حالانکہ پاکستان بھارت کے مقابلے میں چھوٹا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب دباﺅ میں نہیں۔ عمران خان کو چاہئے تھا تقریر کے لئے پی ٹی وی کا استعمال کرتے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv