تازہ تر ین

محسن داوڑ کا مشکل وقت شروع

شمالی وزیرستان‘ بنوں( آن لائن‘آئی این پی ) بویا میں فوجی چیک پوسٹ پرحملہ کرنے کے بعد فرار ہو جانے والے محسن داوڑ کو گرفتار کر لیا گیا۔ 26مئی کو محسن داوڑ نے علی وزیراور اپنے ساتھیوں کے ہمرہ پاک فوج کی یک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں 1فوجی شہید جبکہ 5زخمی ہو گئے تھے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی پر 3حملہ آور ہلاک جبکہ 10زخمی ہو گئے تھے۔سکیورٹی اداروں نے حملہ کرنے پر علی وزیراور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ محسن داوڑ فرار ہو گئے تھے جس کے بعد انہوں نے غیر ملکی میڈیا پر پاکستان اور افواجِ پاکستان کے خلاف انٹرویو بھی دیا تھا ، آج سکیورٹی فورسز نے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو 5 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا، تفصیلات کے مطا بق 26مئی کو خاڑ کمر چیک پوسٹ پر حملے کے بعد سے مفرور محسن داوڑ کو شمالی وزیرستان سے حراست میں لیا گیا،خاڑ چیک پوسٹ پر حملے میں پانچ جوان زخمی ہوئے تھے جس کے بعد رکن اسمبلی علی وزیر سمیت 8 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا تاہم محسن داوڑ ہجوم کو مشتعل کرنے کے بعد فرار ہو گئے تھے،تھانہ سی ٹی ڈی بنوں میں انسپکٹر محمد جلیل خان کی مدعیت میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کا مقدمہ درج کیا گیا جس میں دہشت گردی، 302،324 سمیت کل 10 دفعات شامل کی گئیں،بعدازاں محسن داوڈ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔دوسری جانب محسن داوڈ کے وکیل کا کہنا ہے کہ ممبر قومی اسمبلی نے جرگے کے فیصلے کی روشنی میں خود کو قانون کے حوالے کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv