تازہ تر ین

عمران خان امت مسلمہ کے لیے لیڈر بن کر سامنے آئیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے کالم نگار عبدالباسط خان نے کہا ہے کہ مکہ میں او آئی سی کا اجلاس خطے کی موجودہ صورتحال میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ایران کی اوآئی سی میں شرکت کی کوئی اطلاع نہیں مگر یہ کانفرنس ایران کیخلاف نہ ہو اس حوالے باقی صفحہ 6بقیہ نمبر 10 aسے پاکستان کا کردار بہت اہم ہوگا۔ امریکہ اگر ایران پر حملہ کرتا ہے تو صورتحال بہت خراب ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان کے لیے موقع ہے کہ اس اجلاس کے ذریعے خود کو مسلم امہ کے لیڈر کے طور پر سامنے لائیں اور امت مسلمہ میں اتحاد کے لیے پاکستان اس کانفرنس کو لیڈ کرے۔ مودی کے آنے کے بعد کشمیر کا موضوع او آئی سی میں زیر بحث آئے گاتاکہ ہندوستان کو راہ راست پر لایا جائے۔ پشتون تحریک پر پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں نے پوائنٹ اسکورنگ کی ہے۔ فاٹا میں پاک فوج نے امن قائم کیا، ملک دشمن کہتے ہیں کہ فوج وزیرستان سے چلی جائے۔ امریکا بہت عرصے سے کردستا ن اور پشتونستان دو آزاد ریاستیں بنانے کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔ ٹرمپ کا یہ پلان پاکستان کو کسی صورت قبول نہیں۔بین الاقوامی میڈیا کشمیر میں بھارتی مظالم کی بجائے امریکی ایجنڈے کو ہوا دے رہا ہے۔ اربوں کے ہیر پھیر بے نامی اکاﺅنٹس کی باتیں ہوئیں مگر زرداری کے خلاف اب تک کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آیا۔پہلی بار پاکستانی ٹیم کی باﺅلنگ لائن ورلڈ کپ میں موثر دکھائی نہیں دے رہی۔ میزبان تجزیہ کار میاں حبیب نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی طرح آشیرباد لینے کے لیے عمران خان نے امریکا کا سفر نہیں کیا۔وزیرستان کی پشتون عوام کی اکثریت انہیں استعمال کرنے والوں کے بیانیے سے متنفر ہو چکی ہے۔ قومی سیاسی جماعتوں کی اپنے مفاد اور ریاست پر دباﺅ بڑھانے کے لیے ملک دشمنوں کے حق میں باتیں اچھی نہیں ہیں۔ پاکستان سے غداری کرنے والوں کے گلے میں ایسا طوق ڈلے گا کہ عوام اسے کبھی معاف نہیں کریں گے، یہ حوش کے ناخن لیں۔ بلاول اور مریم نواز کے بیانات کسی قومی سیاسی جماعت کے رہنما کو زیب نہیں دیتے۔ کالم نگاراشرف عاصمی کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کے سربراہان اتحاد کا ایجنڈا پہلے نمبر پر رکھیں۔او آئی سی کے اجلاس سے وزیراعظم عمران خان کے خطاب میں امریکا ، بھارت ،اسرائیل اور امت مسلمہ کے خلاف ممالک کو مسلم امہ کے اتحاد کا واضح پیغام جائے گا۔ رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کی ریاست اور فوج کیخلاف بغاوت سے دنیا میں اچھا تاثر نہیں گیا، ریاست کو اپنی رٹ منوانے کے لیے ہر حد تک جانا چاہیے۔تحریک طالبان کا محسن داوڑ کا حامی بننے پر واضح ہے کہ یہ کن ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔نیب کی کارکردگی صفر ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے دعاگو ہیں ، پاکستان کرکٹ ٹیم ہمارا مان ہیں۔ تجزیہ کارامجد اقبال نے کہا کہ مسلم امہ کی تباہی مسلم ممالک کے درمیان علاقائی مفادات کے لیے ہونے والی جنگوں سے ہوئی۔امریکا نے پاکستان کو افغان مذاکرات سے نکال دیا ہے، امریکا کیساتھ ہمارے تعلقات اچھے نہیں۔ بھارت نے بھی ایران سے تجارت معطل کر دی ہے۔ایران امریکا کشیدگی او آئی سی پر حاوی نظر آئی گی۔ وزیرستان کے پشتون عوام سے مذاکرات کیساتھ غیر قانونی حرکت پر سزا ہونی چاہیئے۔ ریاست پر غیر قانونی مطالبہ ماننے کے لیے کوئی دباﺅ نہیں ڈال سکتا۔نیب آصف زرداری کے خلاف حالیہ پیشیوںمیں ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکی، احتساب کے ادارے کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے۔ ورلڈ کپ میں انگلینڈ فیورٹ اور ہائی اسکورنگ میچ کھیلے جائیں گے۔ یہ پاکستانی ٹیم کیخلاف سازش سی ہے۔


خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv