تازہ تر ین

محسن داوڑ کی گفتگو میں فوج سے نفرت کی بو آتی ہے‘ جنرل (ر)عبدالقیوم فوج کو آگے کرنے کے بجائے پختونوں سے سیاسی بات چیت کی جائے‘ ریاست مخالفین کا محاسبہ ضروری ہے جگ ہنسائی سے بچنے کیلئے مسائل خود حل کریں‘ عبداﷲ گل کی نیوز ایٹ سیون میں بات چیت

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دفاعی تجزیہ کارجنرل( ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ محسن داوڑ کی گفتگو سے افواج باقی صفحہ5بقیہ نمبر29 پاکستان کے خلاف نفرت کی بو آتی ہے جوہماری قومی سلامتی پر حملہ ہے۔پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں وہ علاقے دہشت گردوں سے خالی کرائے جو بڑے دشوار گزار تھے۔ چینل فائیو کے پروگرام ”نیوز ایٹ سیون“میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج کے آگے کرنے کے بجائے پشتونوں سے سیاسی طور پر بات کرنی چاہئے۔کے پی میں تحریک انصاف کی اکثریت ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج تو دور اگر ایک پولیس کا سپاہی بھی ایک ہزار لوگوں کو رکنے کو کہے تو رک جانا چاہئے یہی قانون ہے جس کی پابندی لازم ہے۔ دفاعی تجزیہ کارعبداللہ گل نے کہا کہ میں اب بھی سمجھتا ہوں ہمیں وزیرستان کے لوگوں سے مل بیٹھ کر بات کرنی چاہئے لیکن کسی پنجاب کارڈ کے چکر میں نہیں پڑنا چاہئے جو لوگ پاکستان مخالف ہیں ان کا محاسبہ ہونا ضروری ہے۔ہمیں اپنے مسائل خود ہی حل کرنا چاہئیں تاکہ جگ ہنسائی نہ ہو۔ آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد ضرب عضب شروع کیا گیا جس میں پاک فوج کو بڑی پذیرائی ملی ۔اس سے قبل قبائلی علاقوں میں مسلح گروپ اغوا برائے تاوان ،منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے۔آپریشن کے وقت قبائلی لوگوں کو آئی ڈی پیز بننا پڑا لیکن انہوں نے ان مشکلات کو برداشت کیا ۔اب بھی اسی ہزار خاندان اپنے گھروں سے دور ہیں۔قبائلی علاقوں میں آپریشن کے بعد بڑی مثبت تبدیلیاں آئیں۔لگتا ہے منظور پشتین کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔


خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv