تازہ تر ین

نیب پر اعتماد کرنا چاہیے جنہیں اعتراض ہے وہ عدالت جائیں: رمیش کمار ، ویڈیو آنے کے بعد چیئرمین نیب کی اخلاقی طاقت میں کمی آئی ہے، احمد رضا کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما رمیش کمار نے کہا ہے کہ حکومت کو عوام سے کئے وعدے پورے کرنے چاہئیں اگر ایسا نہ ہوا تو جیسے ن لیگ فارغ ہوئی ہم بھی فارغ ہو جائیں گے۔ ماضی سے سیکھنا چاہئے تاکہ غلطیوں سے بچا جاسکے۔ چینل فائیو کے پروگرام ”نیوز ایٹ سیون“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت بھی یہ جانتا ہے پاکستان سے تعلقات بہتر کئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں لہذا تعلقات بہتر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیب پر اعتماد کرنا چاہئے جن کو اعتراضات ہیں وہ عدالت جائیں پارلیمانی کمیٹی نہیں بننی چاہئے۔ ملک میں احتساب عمل رکنا نہیں چاہئے۔ چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کا دامن صاف ہے۔ ماہر قانون احمد رضا قصوری نے کہا کہ احتساب کورٹ کا معاملہ بینکنگ کورٹ سے مختلف ہے بینکنگ کورٹ میں بہت وقت لگتا ہے جبکہ احتساب کورٹ میں جلد فیصلہ ہوتا ہے۔ جن لوگوں نے ملکی پیسہ لوٹا ان کا احتساب ہونا ضروری ہے۔ معیشت کمزور ہونے سے ملک کمزور ہوتا ہے جنہوں نے ملکی پیسے پر ڈاکہ مارا اور باہر لے گئے انہیں پکڑنا چاہئے تاکہ پیسہ ریکور ہو۔ ویڈیو آنے کے بعد چیئرمین نیب کی اخلاقی طاقت میں کمی آئے گی۔ جن لوگوں نے جھوٹے الزام لگائے اس کی تحقیقات ہونی چاہئے کہ جو شخص پیسہ واپس لانے کی کوشش کر رہا ہے اس پر الزامات کون لگا رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv