تازہ تر ین

پی ٹی ایم کا آرمی کی چیک پوسٹ پر حملہ ناقابل قبول، بزدلانہ اور شرمناک کارروائی ہے، صمصام بخاری

لاہور(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم کے کارکنوں اور رہنماﺅں کی طرف سے آرمی کی چیک پوسٹ پر حملہ ناقابل قبول، بزدلانہ اور شرمناک کارروائی ہے جس کی ہر محب وطن شخص اور جماعت کو بھرپور مذمت کرنی چاہیے۔پاکستان کے خلاف کام کرنے والوں کی کسی صورت حمایت نہیں کی جاسکتی۔مریم نواز اور بلال بھٹو کا اپنے ٹویٹس میں بین السطور بیانیہ بزدلی کے اس واقعے کی حمایت کرنے کے مترادف ہے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ پی ٹی ایم کے کارکنوں کے حملے کے متعلق بلاول بھٹو اور مریم نواز کا بیان قابل اعتراض ہے۔فساد کو ہوا دینے والے عناصر ملک کی خدمت نہیں کررہے۔ بلاول اور مریم نیکسزاندر سے ایک ہے جو عوام کے نام پر اپنی کرپشن کا تحفظ چاہتا ہے۔دونوں کی کرپشن کو بے نقاب کرنا ہمارا فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ڈی جی پی آر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے کہاکہ پاک آرمی کی چوکی پر حملے کا واقعہ ملک دشمن قوتوں کے اشارے پر ہوا ہے۔پختون، پشتون اور پٹھان باعزت اور باوقار لوگ ہیں جو ہمیشہ پاکستان کے دفاع کیلئے اگلی صفوں میں رہے۔کچھ لوگ انہیں اپنے سیاسی مفاد کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں اور ان کے جذبات سے کھیل کر سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک دشمنی پر مبنی اس رویے کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا اور اس بارے میں دوسری کوئی رائے موجود نہیں ہے۔ لوگوں کو فوج کی چوکیوں پر حملے کیلئے اکسانے والے عناصر محب وطن کہلائے نہیں جاسکتے ان کی اس حرکت کی تمام صوبوں کو مذمت کرنی چاہیے۔ ہر گروپ کو پاکستان میں سیاست کا حق حاصل ہے مگر پاکستان دشمنی کی قیمت پر نہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک چھوٹا سا گروہ پشتونوں کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے مگر وہ اس گروہ کے ہاتھوں استعمال نہیں ہوں گے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ سیاست کریں مگر ملک دشمنی نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ فاٹا کے مکینوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے سب پارٹیوں سوائے مولانا فضل الرحمن نے خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ ہمارے دشمنوں کی زبان بولتے ہیں ان کو پہچاننا چاہیے۔ہم سب کے درمیان ایک چیز ضرور مشترک ہونی چاہیے اور وہ ہے پاکستان۔صوبائی وزیر نے کہاکہ گزشتہ روز کے واقعہ کی جو تصویریں سوشل میڈیا میں وائرل ہوئیں وہ کسی اور واقعہ کے متعلق تھیں۔صوبائی وزیر نے کہاکہ اگر ہماری مسلح افواج پر کوئی حملہ کرے گا تو ظاہر ہے اس کی حمایت نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے کہاکہ پشتون اور پختون بھائی ہمارے سر کا تاج ہیں وہ ملک دشمنوں کیلئے ہرگز استعمال نہیں ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی ایم کے واقعے کے حوالے سے فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں۔حکومت نے پالیسی دینی ہوتی ہے جبکہ اداروں نے اس پالیسی کے مطابق ایکشن لینا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایڈز کی بیماری کا لاڑکانہ میں پھیلنا لمحہ فکریہ ہے لیکن اس حوالے سے محکمہ صحت صوبہ سندھ کو ہی ذمہ دار ٹھہرایا جاسکتا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان میں چین کے نائب صدر کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ چین سے پاکستان کے عوام کی محبت کا سب سے خوبصورت مظہر سی پیک پراجیکٹ ہے جو خطے میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ چین ایسا ملک ہے جس نے اپنی آبادی کواپنی کمزوری کی بجائے طاقت بنا لیا ہے



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv