تازہ تر ین

لالہ موسیٰ، قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی نماز جنازہ ادا

لالہ موسیٰ (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی نماز جنازہ لالہ موسیٰ میں ادا کردی گئی۔اسامہ قمر کی نماز جنازہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت آصف زرداری، بلاول بھٹو اور دیگر رہنما جبکہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید، پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر لالہ موسیٰ میں روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔اسامہ قمر کی گاڑی موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی، حادثے میں اسامہ قمر کے دوست بھی زخمی ہوئے تھے۔قمر زمان کائرہ کو حادثے کی اطلاع اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران دی گئی جس کے بعد وہ پریس کانفرنس چھوڑ کر لالہ موسیٰ روانہ ہوگئے تھے۔اسامہ قمر گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم تھے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے قمر زمان کائرہ سے صاحبزادے کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘جواں سالہ بیٹے کے انتقال کی خبر سن کر شدید صدمہ ہوا، خدا سے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہوں’۔وزیراعظم عمران خان نے بھی قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا تھا۔عمران خان نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘جواں سالہ بیٹے کے صدمے سے دو چار والدین کے لیے دلی ہمدردی کااظہار کرتا ہوں اور غمزدہ والدین اور خاندان کے لیے صبر کی دعا کرتا ہوں’۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بھی تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور اہلخانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیان جاری کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ اور ان کے اہلخانہ کی تعزیت کی اور اسامہ کائرہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv