تازہ تر ین

حکومت کی فیصلہ سازی میں کمزوری سے آئی ایم ایف کی شرائط پر معاہدہ طے پایا : امجد اقبال، عمران خان نے کوشش کی کہ عالمی مالیاتی ادارے کی پالیسی نہ ماننا پڑے : طارق ممتاز، رمضان بازاروں میں عام مارکیٹ سے زیادہ مہنگی اشیاءفراہم کی جا رہی ہیں: آغا باقر ، مریم نواز کی حکومت کے خلاف بیان بازی شروع ہوتے ہی انکے خلاف کیس آ گیا، ضمیر آفاقی کی چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کارامجد اقبال نے کہاکہ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈالرکی قیمت 146سے147روپے کی سطح پر رہے گی۔حکومت کی فیصلہ سازی میں کمزوری کیوجہ سے آئی ایم ایف کی شرائط پر معاہدہ طے پایا۔ آئی ایم ایف قرضے کی ہر قسط دینے سے پہلے حکومتی اقدامات کا جائزہ اپنی ترجیحات پر کرے گا۔عوام کے لیے تمام تر سبسیڈیز ختم کی جائیں گی جسکا سوسائیٹی پر بہت برا ثر پڑے گا۔ نواز شریف ڈھیل چاہ رہے ہیں۔کوئی بڑی پارٹی اس وقت ڈیل نہیں کرے گی وگرنہ اپنی سیاسی موت مرجائے گی۔نواز شریف کے جیل جانے کے بعدسے عمران خان نے این آر او نہ دینے کی بات نہیں کی، اپوزیشن اب حکومت پر دباﺅ بڑھائے گی۔حکومت ینگ ڈاکٹرز کے ہڑتالی کلچر کو فروغ دے کر اب پھنسی ہوئی ہے۔ میزبان تجزیہ کار آغا باقر نے کہا کہ حکومت کو اب تک پرفارم کر لینا چاہیے تھا۔ آئی ایم کے قرض کا کل کا 10ہزار آج ایک لاکھ بن گیا ہے، ایک دن میں پاکستان کا قرض 6سو چھاسٹھ بلین روپے بڑھ گیا ہے۔ عوام سمجھتے ہیں کہ عمران خان چور نہیں ہیں۔آج کی حکومت اپوزیشن بھی خود ہے۔ سیاست کے لیے عوام کو بلکنا نہیں چاہئے۔تحریک انصاف صحت و تعلیم کی بات کرتی تھی مگر کنٹرول نہیں کر پائی۔ رمضان بازاروں میں عام مارکیٹ سے زیادہ مہنگی اشیا خوردونوش فراہم کی جارہی ہیں۔ کالم نگارطارق ممتاز کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف سے قرض لیکر سود کی دلدل میں دبتا جارہا ہے۔عمران خان نے پوری کوشش کی کہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے مگر پچھلے قرضوں کا سود اتارنے کے لیے آئی ایم ایف پیکج ضروری تھا۔ عوام صرف یہ سمجھتی ہے کہ عمران خان کے آنے سے مہنگائی بڑھی ہے۔ امریکا سی پیک کی مخالفت میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ذریعے پاکستان کو بلیک میل کرنا چاہتا ہے تاکہ پاکستانی معیثت کا بیڑہ غرق کردیا جائے۔ نواز شریف اور زرداری پاکستان کو دیوالیہ کرنے اور حکومت گرانے کے لیے ہر حربہ آزما رہے ہیں۔ مریم نواز ہمیشہ سے منفی کردار اداکرتی رہی ہیںمگر جتنی دیر نواز شریف زندہ ہیں مریم وزیراعظم نہیں بن سکتیں۔ نواز شریف ملک سے باہر چلے گئے تو انکی زندگی کو خطرہ نہیں ہوگا۔ڈاکٹرز کو ہڑتال نہیں کرنی چاہئے، غریب لوگ پس رہے ہیں۔ تجزیہ کار ضمیر آفاقی نے کہاکہ عمران خان کہتے ہیں کہ مہنگائی بڑھتی ہے تو سمجھ لیں کہ حکمران چور ہیں، انکے ساتھ مقافات عمل ہورہا ہے۔ مریم نواز کی حکومت کیخلاف بیان بازی شروع ہوتے ہی ان پر وزیراعظم یوتھ پروگرام کا کیس آگیا۔عمران خان بہت دبا? میں ہیں، حکومت نے اپوزیشن کو اکٹھا کر دیا ہے۔ رمضان بازاروں میں ناقص اشیا فروخت کی جارہی ہیں۔ آلو ،پیاز اور لیموں کے لیے عوام لائنوں میں کھڑے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv