تازہ تر ین

ایران سے گیس کا معاہدہ ہو نہ ہو ، فلم بنانے کا معاہدہ ہو گیا

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان نامور فلم ساز سید نور کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان فلمز کی مشترکہ پروڈکشنز پاکستانی سینما کے لیے مثبت ثابت ہوگی۔ سید نور کا کہنا تھا کہ وہ فاروق مغل کے ساتھ ایک فلم کی مشترکہ پروڈکشن کررہے ہیں، فاروق مغل گزشتہ 25 سالوں سے ایران میں زندگی گزار رہے ہیں، جو دونوں ممالک کی فلم انڈسٹری کو قریب لانے کے لیے مل کر فلم بنانے کے لیے پرجوش ہیں، تاکہ مستقبل میں وہ مزید فلمیں پاکستان کے ساتھ مل کر بنا سکیں۔سید نور نے حال ہی میں ایران میں فجر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی، جس کا آغاز 1982 میں ہوا تھا۔اپنی فلم کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ’میں نے وہاں فاروق مغل سے ملاقات کی، ان کا تعلق پاکستان سے ہے جو تہران میں رہ رہے ہیں، انہوں نے مجھ سے میرے ساتھ فلم بنانے کے لیے رابطہ کیا تھا‘۔سید نور کے مطابق ایران میں ان سے کئی پروڈکشن ہاوسز نے رابطہ کیا، لیکن انہوں نے اس پروجیکٹ کا انتخاب کیا ہے جس نے انہیں سب سے زیادہ متاثر کیا۔ہدایت کار کا کہنا تھا کہ ان کے اور فاروق مغل کے درمیان یہ معاہدہ چند روز قبل ہی طے پایا ہے، جس کے مطابق فلم کا 50 فیصد حصہ ایران میں بنایا جائے گا، جبکہ باقی شوٹنگ پاکستان میں ہوگی، جبکہ فلم کا کچھ حصہ ترکی میں بھی شوٹ ہوگا، فلم میں دونوں ممالک کے اداکاروں کو کاسٹ کیا جائے گا۔سید نور نے یہ بھی بتایا کہ فلم کا میوزک دونوں ممالک کے کمپوزرز مل کر تیار کریں گے، جبکہ فلم کی شوٹینگ کا آغاز رواں سال ستمبر سے ہوگا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ پروجیکٹ بےحد خاص ہوگا، جو پاکستانی فلمز کے لیے بین الاقوامی سطح پر نئے مواقعے سامنے لائے گا۔سید نور کے مطابق ایران میں اپنے دورے کے دوران انہوں نے کئی یادگار ایرانی فلمیں دیکھیں، جبکہ متعدد پروڈکشن ہاوسز سے ملاقات کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv