تازہ تر ین

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کے خلاف کریک ڈاﺅن کاحکم

لاہور ( صدف نعیم ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔ مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے۔وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے ضروریہ مقررکردہ نرخوں پر فراہم کرنے کیلئے تمام انتظامی اختیارات استعمال کئے جائیں۔ پرائس کنٹرول میکانزم کے تحت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں ۔ عوام کو کسی بھی صورت مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔عوام کو حقیقی ریلیف دینے کے لئے متحرک اور فعال طریقے سے کام کرنا ہو گا۔ عوام کو مہنگے داموں اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv