تازہ تر ین

محکمہ تعلیم کا 55 سال سے زائد عمر اساتذہ کو جبری ریٹائر کرنیکا فیصلہ

لاہور (جنرل رپورٹر) محکمہ تعلیم نے 55 سال سے زائد عمر کے اساتذہ کو جبری ریٹائر کرنے کا فیصلہ کرلیا، پنجاب ٹیچرزیونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ جبری ریٹائر کرنے سے سکولوں میں ڈیڑھ لاکھ اساتذہ کی کمی ہوجائےگی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے پچپن سال سے زائد عمر اساتذہ کوجبری ریٹائر کرنے کے فیصلے سے اساتذہ میں بے چینی پائی جارہی ہے، بیشتر سکولوں کے سینئراساتذہ نے ریٹائرمنٹ کی اطلاع پر بچوں کو پڑھانا ہی چھوڑ دیا ہے۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو جبری ریٹائر کرنا مسئلے کا حل نہیں، انکا کہنا تھا کہ اساتذہ کو جبری ریٹائر کرنے سے سکولوں میں تعلیمی نظام مفلوج ہوکر رہ جائے گا۔ رانا لیاقت علی نے کہا کہ اگر محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی جبری ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس نہیں لیا تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv