تازہ تر ین

عید کے بعد وزراءکی تبدیلی کا امکان:شیخ رشیدنے اہم انکشاف کر دیا

لاہور(صباح نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عید کے بعد وزرا کی تبدیلی کا امکان ہے اور اسد عمر جلد ہی دوبارہ کابینہ میں آ رہے ہیں۔ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہو ں نے کہا کہ عمران خان کو تباہ شدہ حال میں معیشت ملی ہے، آج ملک کے حالات آصف زرداری، نواز شریف اور شہباز شریف کی وجہ سے ہیں، گینگ آف فور نے اس ملک کو نوچا ہے، ان کا مطالبہ ہے کہ لندن جانا ہے، یہ فرشتوں کے ساتھ بھی ڈیل کریں گے، عمران خان کے بچوں اور نواز شریف کے بچوں میں فرق ہے، عمران خان کی بیوی ملک میں ہے جو شخص 4،4 دفعہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ رہا ہو اس کو جیل چھوڑنے کے لیے بس 500 یا 600 لوگ ساتھ تھے۔کراچی سرکلر ریلوے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر 15روز میں عمل درآمد کی کوشش کریں گے، ریلوے ایس پی کو تجاوزات ختم کرنے کا ہدف دیا ہے۔ سرکلر ریلوے کی زمین پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش ہوگی، اس حوالے سے حکومت سندھ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا،کراچی سرکلر ریلوے سی پیک میں شامل ہوکر اس کی فنڈنگ سے بن سکتی ہے ۔جہانگیر ترین کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کام کا آدمی ہے لیکن وہ ضائع ہو چکا ہے، وہ عدالتی فیصلے پر ایل بی ڈبلیو ہو چکے ہیں۔ عید کے بعد وزرا کی تبدیلی کا امکان ہے اور اسد عمر جلد ہی دوبارہ کابینہ میں آ رہے ہیں، تا ہم اس کا فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے۔ اسد عمر پر ناتجربہ کاری کا الزام غلط ہے۔ریلوے کرایوں میں اضافے کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ ڈیزل مہنگا ہونے سے ریلوے پر ایک ارب روپے کا بوجھ بڑھ گیا ، اس لئے کرائے ناموں میں اضافے ناگریز ہیں ، اکانومی کلاس کا 50 روپے تک۔ کرایہ بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 15 جون کو سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے جس میں اکانومی کلاس بھی رکھی گئی ہے اور کوشش ہے کہ اکانومی کلاس میں 50 روپے سے زائد کا اضافہ نہ کریں جبکہ ہماری کوشش ہے کہ ریلوے ملازمین کو ہیلتھ کارڈ مل جائیں۔ ہم نے ریلوے کے اخراجات میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے آئی ایم ایف پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کا بوجھ ہمیشہ عوام پر ہی پڑتا ہے اور اس بار پر آئی ایم ایف کا بوجھ عام آدمی ہی برداشت کرے گا تاہم وزیر اعظم نے پیر کو آئی ایم ایف پر اجلاس طلب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام، لیبیا اور عراق کے بعد اب پاکستان کو تباہ کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے کام ہو رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv