تازہ تر ین

گوادر میں فائیو سٹار ہوٹل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام ، 4 دہشتگرد ہلاک ، 2 سکیورٹی گارڈ شہید

گوادر (مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں فائیو اسٹار ہوٹل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس سے 2 سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے ۔چاروں حملہ آ ور ما رے گئے۔ کچھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق 4دہشتگردوں نے ہوٹل میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر سیکیورٹی گارڈ نے مذاحمت کی۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہوٹل کا سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر ہوٹل کو گھیرے میں لے کر مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا ہے۔فوج کے ترجمان ادارے نے بتایا ہے کہ دہشتگردوں کو ٹاپ فلور پر جانے والی سیڑھیوں میں محصور کر لیا گیا ہے اور ہوٹل کے دیگر حصوں میں کلیئرنس کے لئے آپریشن جاری ہے۔بلوچستان کے وزیراطلاعات ظہور احمد بلیدی کے مطابق ہوٹل میں 3 تا 5دہشت گرد ہیں اور سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ہوٹل میں کوئی گیسٹ نہیں تھا صرف ہوٹل کا لوکل اسٹاف ڈیوٹی پر موجود تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہوٹل میں موجود تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے،جن میں سے کچھ زخمی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کے پاس بھاری اسلحہ موجود ہے جس میں راکٹ لانچر بھی شامل ہیں۔ایس ایچ او گوادر اسلم بنگزئی کے مطابق ہوٹل میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ہوٹل میں موجود دہشتگر جدید اسلحے سے لیس ہیں۔فائرنگ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے ہوٹل میں تین مشکوک افراد کی موجودگی کی خبر ملی تھی۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے وقت ہوٹل میں 40 غیر ملکی باشندے اور 30 پاکستانی موجود تھے۔مذکورہ فائیواسٹار ہوٹل کے قریبی علاقوں میں حکومت پاکستان اور سی پیک کے منصوبے جاری ہیں جہاں کام کرنے والے انجینئر ہوٹل میں قیام کرتے ہیں۔وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ہوٹل میں موجود تمام افراد کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور دہشت گردوں کے خلاف بہترین حکمت عملی کے ساتھ پوری قوت سے کارروائی کی جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv