تازہ تر ین

گیس اور بجلی مہنگی ہونے کا بوجھ، ٹیکسز سے عوام پر بوجھ پڑیگا: ڈاکٹر فرخ دہشتگردی کی موجودہ لہر کی وجوہات، دشمن روایتی جنگ نہ کرنے پر دہشتگردی میں ملوث: شاہد لطیف وزیر اعظم عمران خان کی نیت سچی ہے،کرپشن اور منی لانڈرنگ رکے گی تو معیشت سنبھل جائیگی: رمیش کمار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) ماہر معاشیات ڈاکٹرفرخ سلیم نے کہا ہے کہ ٹیکسز سے عوام پر ی بوجھ پڑے گا گیس کا اور بجلی مہنگی ہونے کا بوجھ بھی عوام پر پڑے گا مجموعی طور پر دیکھا جائے تو عوام کو ایک ہزار ارب روپے کا ٹیکہ لگے گا۔ چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ 7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جتنا ٹیکس بڑھے گا اتنی ہی معیشت سکڑے گی حکومت کو چاہئے گیس ،بجلی اور دیگر سیکٹرز میں چوریاں روکے تاکہ عوام پر کم بوجھ پڑے صرف ٹیکسز بڑھانے سے تو عوام پس کر رہ جائیں گے۔سابق ایئرمارشل شاہد لطیف نے کہا کہ دہشت گردی کی موجودہ لہر کی کچھ وجوہات ہیں۔دشمن پاکستان کا آمنا سامنا روایتی جنگ میں نہیں کر سکتا اس لئے پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے ہمیں چوکنا رہنا پڑے گا۔بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان ایجنسی پاکستان کا امن خراب کر نے کی کوشش میں ہے۔افغانستان مسلم ملک ہونے کے باوجود بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔امریکہ بھارت کے ساتھ جڑا ہے جس کے باعث مسئلہ کشمیر بھی حل نہیں ہوتا۔پاک ،افغان بارڈر پر باڑ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔تحریک انصاف کے رہنماءرمیش کمار نے کہا آئی ایم ایف کے پاس کب اور کیوں جانا پڑتا ہے عوام جانتے ہیںہم نے دوست ممالک کی بھی سپورٹ لی آئی ایم ایف کے پاس کمزور حالات میں جاتے تو ساری شرائط ماننا پڑتیں۔حالات سے نمٹنے کے لئے ایک مرتبہ کڑی گولی کھانی پڑتی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی نیت سچی ہے کرپشن اور منی لانڈرنگ رکے گی تو معیشت سنبھل جائے گی ۔پیپلز پارٹی کے رہنماءآیت اللہ درانی نے کہا کہ آئی ایم ایف سخت شرائط منوانا چاہتا ہے دنیا کے دیگر ملک بھی قرضے لیتے ہیں لیکن آئی ایم ایف کی تمام شرائط نہیں مانتے ۔ انہوں نے کہا کہ سوات آپریشن پیپلز پارٹی نے کرایا اور دہشت گردوں کو بھگایا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv