تازہ تر ین

بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے عوام مشکلات میں ، انہیں ریلیف ملنا ضروری :نرگس ناہید ، خودکش حملہ آور داتادربار کے اندر دہشت گردی کرنا چاہتا تھا :آغا باقر ، اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ بناکر ان کی عزت نفس بحال کی گئی ہے: سیف الرحمن ، وقت ثابت کرے گا کہ عمران خان کا وزیر خزانہ اور گورنر سٹیٹ بنک کو تبدیل کرنا کتنا مفید ہے: اعجاز حفیظ ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کارو قانون دان نرگس ناہید نے کہاکہ داتادربار حملہ انٹیلی جنس کی ناکامی لگتا ہے، داتا دربار اپنا دکھ لیکر دعا کے لیے آنیوالوں پر حملہ، حملہ آور کو کونسی جنت میں جائے گا؟طالبان کی آڑ میں ہمارے اردگرد بہت سے طالبان پھیلے ہیں۔ مدرسوں کولائن میں لانے کے لیے حکومتی کوششوں کے خلاف پیغام آنے شروع ہوگئے ،داتا دربار حملہ اسکی پہلی کڑی ہے۔ حکومت عوام کی خدمت کرنے آئے ہیں، اسد عمر وزیر خزانہ نہ رہ کر بھی خدمت کر سکتے ہیںمگر لگتا ہے کہ وہ صرف دعاﺅں میں خدمت کریں گے۔ بجلی کی نرخ بڑھنے پر تکلیف عام آدمی کوہوگی، انہیں ریلیف ملنا لازمی ہے۔ سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کو آزاد کر دیا وہ کسی بھی ملک جاسکتی ہیں۔ میزبان تجزیہ کار آغا باقر نے کہا کہ خودکش حملہ آورداتا دربار کے اندر داخل ہوکرحملہ کرنا چاہتا تھا۔ رمضان صبر کی تلقین کرتا ہے، صبر کرنے سے راستے کھلیں گے۔ کالم نگار میاں سیف الرحمان نے کہا کہ اگر کوئی ملکہ برطانیہ پر بھی حملہ کرے اور اچھا وکیل کرنے کی اہلیت رکھتا ہو تو وہ بچ سکتا ہے۔ دہشت گرد تنظیموں کے پیچھے امریکہ ہے۔ کاونٹر ریڈیکولائزیشن کے ماہرآسٹریلوی ڈاکٹر این ایلی اور ای یو کے سفیر رچرڈ بیرڈ نے مجھے کہا کہ پاکستان کا بنیادی مسئلہ اپنی کمزوریوں کی شناخت نہ کرپانا ہے۔ ہم نے اپنی کمر میں چھرے گھونپنے والوں کو پرموٹ کیا ۔اسد عمر بطور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ ، وزیر خزانہ کو گائیڈ نہیں کر سکتے، وہ مینڈیٹ پر آئے ہیں۔ اسد عمر کی عزت بحال کی گئی ہے۔ تجزیہ کاراعجاز حفیظ کا کہنا تھا کہ لاہور داتا دربار کے بغیر ادھورا ہے، حملے کی کڑیوں کو دیکھنا ہوگا۔ ایک لاکھ افراد کی شہادت کے بعد بھی ہم دہشتگردی کی جنگ کو اپنی جنگ ماننے کو تیار نہیں، دہشتگردی کسی بھی روپ میں جنگ سے کم نہیں۔اسد عمر نے ملک و قوم اور معیثت کیساتھ بڑی زیادتی کی،وقت ثابت کرے گا کہ عمران خان کا وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کو بدلنے کا فیصلہ کتنا مفید ہے۔ مصرکی معیثت کی بحالی میں ہمارے نئے گورنر اسٹیٹ بینک کا بڑا اہم کرداررہا ہے ۔ آئی ایم ایف کے حضور پیش ہونے کے لیے آداب بنائے جارہے ہیں مگر 300یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں پر بوجھ نہیںڈلنا چاہئیے۔ نوازشریف کو مغرب سے پہلے جیل پہنچنا چاہیے تھا، ن لیگی غلطی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ جیلوں میں شام 6بجے کے بعد داخلہ نہیں ہوتا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv