تازہ تر ین
aa

صوبائی وزیر کا ورلڈ تھیلیسیمیا ڈے پر منعقدہ تقریب سے خطاب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ دکھی انسانیت کی مدد سے بڑھ کر کوئی نیکی نہیں

لاہور(صدف نعیم سے) تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر سندس فاﺅنڈیشن کے زیراہتمام تقریب ، تھیلیسیمیا میں مبتلا بچے ہمارے معاشرے کے تعاون کی بدولت بڑے ہو کر مفید شہری بن سکتے ہیں ،سندس فاﺅنڈیشن کی خدمات دیکھ کر منو بھائی کی روح خوش ہوتی ہوگی،صوبائی وزیر کا ورلڈ تھیلیسیمیا ڈے پر منعقدہ تقریب سے خطاب،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی مدد سے بڑھ کر کوئی نیکی نہیں – سندس فاﺅنڈیشن کی تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کے لئے خدمات دیکھ کر منو بھائی کی روح کو سکون پہنچ رہا ہے- سندس فاﺅنڈیشن میں زیرعلاج بچوں کے چہروں پر آس اور امید کی چمک دیکھ کر احساس پیدا ہوا کہ اس مقدس مشن کی تکمیل میں مخیرحضرات کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے- ایسے بچے ہمارے معاشرے کے تعاون کی بدولت بڑے ہو کر مفید شہری بن سکتے ہیں – صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار آج تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر سندس فاﺅنڈیشن کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا- مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کے علاوہ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں اور ان کے اہل خانہ کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی- صوبائی وزیر نے تھیلیسیمیا سنٹر کا دورہ کیا- انہوں نے وارڈز کا دورہ کیا – مریضوں بچوں کی خیریت دریافت کی ان سے پیار کیا اور ان میں گھل مل گئے- صوبائی وزیر نے مریض بچوں میں تحائف بھی بانٹے- تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سندس فاﺅنڈیشن جو ہمارے عہد کے نامور صحافی، کالم نگار، ڈرامہ نگار، شاعر اور مفکر منو بھائی کی تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں سے وابستگی اور محبت کی نشانی ہے – ایک نہایت شاندار اور منظم ادارہ ہے جہاں مریض بچوں کے لئے تبدیلی خون کی سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات موجود ہیں – یہ ادارہ جس طرح اپنی مدد آپ کے تحت صوبہ بھر میں 6مراکز قائم کرکے وہاں چھ ہزار سے زائد بچوں کو طبی سہولیات فراہم کررہا ہے وہ قابل قدر کارنامہ ہے- انہں نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے خلاف نہایت موثر اور وسیع پیمانے پر میڈیا مہم چلانے اور شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے- اگر عوام میں شادی سے پہلے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کرانے کا شعور پیدا ہو جائے تو یہ بیماری چند سالوں میں ختم ہوسکتی ہے- انہوں نے کہا کہ وہ اس ادارے کا تفصیلی دورہ کریں گے اور دوبارہ جب وہ یہاں آئیں گے تو ان کے ہمراہ ڈونرز حضرات بھی ہوں گے- صوبائی وزیر نے اپنی جیب سے ادارے کے لئے ایک لاکھ روپے کا عطیہ دینے کا بھی اعلان کیا-



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv