تازہ تر ین

خبریں گروپ /چینل ۵ ہیڈ آفس لاہور میں آتشزدگی۔۔۔19گھنٹے بعد نشریات بحال نامور شخصیات کے ویڈیو پیغا مات

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز چینل ۵ کے 12لارنس روڈ لاہور میں واقع دفتر میں آگ لگنے سے قیمتی سامان جل جانے سے چینل کی نشریات 19گھنٹے معطل رہی تاہم انتظامیہ کی کوششوں سے دوسرے روز بحال کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق 29اپریل کی
ب چینل ۵کے دفتر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس سے دفتر کا قیمتی سامان مکمل طور پر جل گیا۔ ریسکیو 1122کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر 1½گھنٹے میں آگ پر قابو پا لیا۔ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم دفتر کا قیمتی سامان جل جانے سے چینل ۵ کی نشریات معطل رہیں۔ چینل ۵کی انتظامیہ کی بھرپور کوششوں سے 19گھنٹے کے تعطل کے بعد نشریات بحال کر دی گئیں۔

لاہور، اسلام آباد، پشاور، کراچی، ملتان (نمائندگان خبریں‘ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے وزارت اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے خبریں ٹاور لاہور میں چینل فائیو کے دفتر میں آگ لگنے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت آتشزدگی سے چینل فائیو کو پہنچنے والے نقصان میں ان کے ساتھ کھڑی ہے خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے چیف ایڈیٹر خبریں گروپ آف نیوز پیپرز ضیا شاہد اور چیف ایگزیکٹو آفیسر چینل فائیو اور ایڈیٹر خبریں گروپ امتنان شاہد کے ساتھ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے انھوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر ضیا شاہد اور امتنان شاہد کے ساتھ رابطہ کروں گی چینل فائیو کا نقصان میڈیا انڈسٹری کا نقصان ہے آتشزدگی سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کروں گی وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے بھی چینل فائیو کے دفتر میں اچانک آگ لگنے سے قیمتی سامان کے ضائع ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے انھوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا یسے حادثات میں جانی نقصانات ہوجاتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں ہم چینل فائیو کی انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہیں میری دعا ئیں آپ لوگوں کے ساتھ ہیں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق اور وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے بھی چینل فائیو کے دفتر میں آتشزدگی کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے انھوں نے چینل فائیو انتظامیہ کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ چینل فائیو کی قیمتی مشینری کے خاکستر ہونے پر ہمیں دکھ ہوا ہے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے بھی چینل فائیو کے دفتر میں آتشزدگی کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا انہوں نے چیف ایڈیٹر خبریں ضیا شاہد اور چیف ایگزیکٹو آفیسر چینل فائیو اور ایڈیٹر خبریں گروپ امتنان شاہد کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ دو روز قبل خبریں ٹاور لارنس روڈ پر چینل ۵ کے دفاتر میں آتشزدگی کے بعد ملک بھر سے سیاسی رہنماﺅں اور دیگر افراد کی جانب سے افسوس کے اظہار کا سلسلہ جاری رہا، سی ای او چینل ۵ و ایڈیٹر روزنامہ خبریں امتنا ن شاہد کے نام اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ مجھے آتشزدگی کے واقع کے حوالے سے معلوم ہوا جس پر دلی افسوس ہوا ہے اور ہم اس مشکل وقت میں چینل ۵ ٹیم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور امتنان شاہد سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔ گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چینل ۵ میں آگ لگنے کے اندوہناک واقع نے حقیقی کرب میں مبتلا کیا ہے کیونکہ میں خبریں اور چینل ۵ کو صحافت کی درسگاہ سمجھتا ہوں اس مشکل وقت میں عزم اور حوصلہ ہی چینل ۵ ٹیم کو از سر نو بلندی پر لے جائے گی۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ امتنان شاہد ایک نڈر صحافی ہیں اور ہمیں توقع اور امید ہے کہ وہ چینل ۵ میں ہونے والے نقصان کے باوجود انتہائی حوصلے سے اپنے سفر کو جاری رکھیں گے۔ میں اپنی اور مسلم لیگ ن قیادت کی جانب سے دو روز پہلے لگنے والی آگ پر دلی دکھ اور تکلیف کا اظہار کرتا ہوں اللہ کریم چینل ۵ ٹیم کو اوج سریا نصیب کرے۔ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے جو چینل ۵ میں آتشزدگی کا واقع ہوا ایوان میں چل رہی انتہائی ضرور ی قانون سازی کی وجہ سے فوری خبریں ٹاور نہیں جا سکا لیکن جلد ہی خود خبریں کے دفتر جا کر حالات و واقعات کا جائزہ لوں گا اور ہم چینل ۵ کے ساتھ ہر مشکل وقت میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ اس واقع کے حوالے سے جتنا بھی اظہار افسوس کیا جائے کم ہے ہم اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہماری ہمدردیاں ان کے لئے ہیں۔ اور میں دوعا گو ہوں اللہ تعالیٰ انہیں اس مشکل وقت سے نکالے اور وہ اسی طرح قوم کی خدمت کرتے رہیں۔ جماعت اسلامی کے امیر و سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہم ان مشکل لمحات میں امتنان شاہد اور ان کی ٹیم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ان کےلئے حرم پاک میں چینل ۵ کی سلامتی کے لئے خصوصی طور پر دو عا گو ہیں۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر ساجد میر نے کہا کہ آپ کے دفتر چینل ۵ میں آتشزدگی کے واقع کا سن کر شدید دکھ اور افسوس ہوا ہے اللہ تعالیٰ آپکے ادارے کو ہر قسم کی مشکلات اور پریشانی سے محفوظ رکھے۔ ان کے علاوہ ن لیگ کے سینئر رہنما ءسینٹر مشاہد اللہ خان ، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری ، صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی ، وزیر جنگلات محمد سبطین، صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد ، سابق صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق ، سی سی پی او لاہور بی اے ناصر، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد ، وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پروفیسر فرخندہ منظور ،وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز طلعت نصیر پاشا ، وائس چانسلرکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل ، پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر محمود ایاز ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر محمود صلاح الدین ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال ڈاکٹر محمد امیر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈینٹل ہسپتال ڈاکٹر عاصم فاروقی، میلوڈی کوئین شاہدہ منی اور معروف گلوکارہ حمیر ارشد نے بھی آتشزدگی کے اندوہناک واقعہ پر دلی دکھ اور تکلیف کا اظہار کیا۔ اپوزیشن لیڈر سمیت وفاقی و صوبائی وزراءاور سیاسی رہنماﺅں کا اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اس حوالے سے ہر قسم کا تعاون کرے گی۔ پی پی رہنما روبینہ خالد، مولا بخش چانڈیو، ستارہ امتیاز، رمیش کمار، بیرسٹر سیف، چودھری ظہیرالدین، بسمہ معروف اور مصباح الحق نے چینل ۵ میں آتشزدگی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ چینل ۵ کے دفتر میں آتشزدگی کے واقعہ پر وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب صمصام بخاری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف ایڈیٹر خبریں گروپ ضیا شاہد اور ایڈیٹر امتنان شاہد کے ساتھ مکمل ہمدردی ہے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اسمبلی اجلاس کے بعد جلد چینل ۵ کے دفتر کا دورہ کریں گے اور تمام معاملات سمیت آتشزدگی سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے چینل ۵ کے تمام تر معاملات کی بحالی اور نشریات کے دوبارہ آغاز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ آبی وسائل کے وزیر فیصل واوڈا نے بھی ضیا شاہد اور امتنان شاہد سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ تکلیف کے اس موسع پر ساتھ ہیں۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، جاوید ہاشمی، وزیر کھیل، وزیر جنگلات اور سابق پارلیمانی سیکرٹری کی جانب سے بھی چینل ۵ میں ہونے والی آتشزدگی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ پشاور خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر مشتاق احمد غنی نے خبریں گروپ کے چیف ایڈیٹر ضیاءشاہد اور چینل فائیو کے سی ای او امتنان شاہد سے لاہور میں چینل فائیو کے دفتر میں آتشزدگی پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پوری ہمدردی ہے اخبارات اور چینل پہلے ہی انتہائی مشکلات میں ہیں اور اوپر سے اس ناگہانی آتشزدگی سے انتہائی افسوس ہوا ہے میری پوری ہمدردیاں محترم جناب ضیاءشاہد اور محترم جناب امتنان شاہد کے ساتھ ہیں اللہ تعالیٰ ان کی خیر کرے اور مزید مشکلات سے بچائے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے چینل فائیو لاہور میں آتشزدگی پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا اس ملک کی آواز اور کان ہیں چینل فائیو میں آتشزدگی پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن مالی نقصان پر میں خبریں گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر ضیاءشاہد اور چینل کے سی ای او امتنان شاہد کے ساتھ مکمل ہمدردی ہے۔ آتشزدگی سے مجھے معلوم ہوا ہے کہ چینل فائیو کا دفتر مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے اور کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے جس پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے اس افسوسناک واقعے پر مجھے خبریں گروپ اور چینل فائیو کے مالکان کے ساتھ دلی ہمدردی ہے۔ خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے بھی چینل فائیو لاہور آفس میں آتشزدگی پر انتہائی افسوس اور صدمے کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ خبریں گروپ کے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد اور چینل فائیو کے سی ای او امتنان شاہد کے ساتھ میری ہمدردیاں ہیں کیونکہ ان کا جو کروڑوں کا اس آتشزدگی میں نقصان ہوا ہے میں ان کے ساتھ ہوں۔ پاکستان تحرےک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چےمہ نے خبرےں ٹاور لاہور میں چےنل ۵کے ہیڈ آفس مےں رات گئے اچانک آگ لگنے کے باعث قےمتی سامان او ر عمارت کو پہنچنے والے نقصان پردلی افسوس کا اظہا ر کیا اور کہا ہے کہ دکھ اور مصےبت کی اس گھڑی میں ہم چےنل ۵ کی انتظامیہ کے ساتھ ہیں انہوںنے چیف ایڈیٹر خبریں گروپ آف نیوز پیپرز ضیا شاہد اور چیف ایگزیکٹو آفیسر چینل ۵ اور ایڈیٹر خبریں گروپ امتنان شاہد سے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں اللہ کا شکر ہے کہ اس حادثے مےں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ چیئرمین برابری پارٹی جواد احمد کی جانب سے ویڈیو پیغام میں کہا گیا کہ چینل ۵ کے دفتر میں آگ لگنے کا واقعہ افسوسناک اور حیرت انگیز ہے۔ امتنان شاہد میرے بہت اچھے دوست اور ضیا شاہد میرے بزرگ ہیں۔ چینل ۵ کے دفتر میں آتشزدگی کے واقعہ پر ضیا شاہد، امتنان شاہد ان کی فیملی اور ادارہ کے ملازمین کے لئے نیک خواہشات اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ اُمید ہے آتشزدگی کے واقعہ میں زیادہ نقصان نہ ہوا ہو۔ اس سانحے سے نکلتے ہوئے دُعا ہے کہ نقصان کا ازالہ جلد اور آسان ہو۔ میری دُعائیں ان کے ساتھ ہیں اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔چینل ۵ میں آتشزدگی کے واقعہ پر گلرکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ خبریں اخبار میں آتشزدگی کے واقعہ پر دلی افسوس کا اظہار کرتی ہوں۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم ضیا شاہد، امتنان شاہد اور ان کی فیملی کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے چینل ۵ کو ہونے والے نقصان کے ازالے کے لئے خصوصی دُعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ضیا شاہد عظیم انسان ہیں، انہوں نے آرٹسٹ برادری کے لئے بہت جدوجہد کی ہے۔ کیپٹن شفیق چشتی نے بھی دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چینل ۵ کے دفتر میں آگ لگنے کے واقعہ پر بہت تکلیف ہوئی۔ حکومتی سطح پر پذیرائی کی اپیل کرتے ہیں کیونکہ چینل ۵ سپورٹس کو بہت زیادہ فروغ دیتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv