تازہ تر ین

واجپائی کشمیر کا حل انسانیت کے دائرہ میں رہ کر کرنا چاہتے تھے:ویدپرتاب ، بھارت کیساتھ نرمی سے بات نہ کی جائے: شاہد لطیف، بھارتی مظالم دنیا بھر میں اجاگر کئے جائیں:مشعال ملک ، چھوٹے مجرموں کو بھی توجہ دی جائے:افتخار احمد،حنیف عباسی کی رہائی پر خوشی ہے : چوہدری منظورکی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایئر مارشل ر شاہد لطیف نے کہا کہ ہم نے بھارت کو ہمیشہ چھوٹ دی کہ مذاکرات کے نام پر ہم ہی بھارت کے سامنے بچھے چلے جاتے ہیں۔موجودہ حالات میں اگر ہمیں بھارت کی جانب سے کوئی اشارہ نہیں تو ہمیں بھی ایسی با ت کرنے کی ضرورت نہیں۔ چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ سیون میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مودی کے حوالے سے بیان عقلمدانہ نہیں۔بھارت کشمیر کے مسئلے کو حل نہیں کرنا چاہتا۔کشمیر با رے بھارت نے ایک سٹینڈ لے رکھا ہے ۔مودی حکومت نے کشمیر میں بہت درندگی کا مظاہرہ کیا۔بھارتی صحافی ڈاکٹر وید پرتاب ویدک نے کہا کہ مشرف دور میں بھارتی وزیراعظم واجپائی نے بہت ہی اچھا نعرہ دیا تھا کہ ہم کشمیر کا حل انسانیت کے دائرے میں کرنا چاہتے ہیں۔اس سے قبل نرسیما راﺅ نے بھی بات چیت سے کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کی بات کی تھی۔اس وقت بھارت میں جو بھی پاکستاان کے خلاف زیادہ بولے گا اسے بھارت میں زیادہ ووٹ ملیں گے۔ہو سکتا ہے عمران خان کے بیان سے مودی کو فائدہ ہو سکتا ہے بتو تقصان ہو جائے۔آرٹیکل 370محض ایک کھوکھلا آرٹیکل ہے کئی بار سبوتاژ ہو چکا ہے۔حریت رہنما مشعال ملک نے کہا کہ بھارت تو بات کرنے کو تیار ہی نہیں اس کی طرف سے صاف انکار ہے۔میں ایک پاکستانی ہوں ایک کشمیری حریت رہنما سے شادی کی ہے لہذا میں کشمیری بھی ہوں۔میرے شوہر یاسین ملک کو گرفتار کر کے تہاڑ جیل رکھا گیا ہے جہاں ان کی جان کو بہت خطرہ ہے۔میں اپیل کرتی ہوں پاکستانی حکومت میرے شوہر کا کیس عالمی عدالت میں لے کر جائے۔بھارت کشمیر میں جو ظلم کر رہا ہے پاکستان اسے دنیا میں اجاگر کرے۔تجزیہ کار افتخار احمد نے کہا کہ جیلوں میں اور بھی ہزاروں قیدی ہیں ان کی جانب بھی توجہ دینی چاہئے۔مشال کیس میں کچھ کو سزا ہوئی کچھ بری ہو گئے۔آخر کس کو مثال بنائی جائے کس کی بات کی جائے۔اگر موجودہ حکومت کو گرانے کی کوشش کی گئی تو یہ بڑی حماقت ہو گی ملکی موجودہ معاشی صورتحال میں کوئی بھی پارٹی ایسی غلطی کرنے کی کوشش نہیں کرے گی۔پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے حنیف عباسی کی رہائی کے حوالے سے کہا کہ اگر کوئی جیل سے رہا ہوتا ہے ہمیں خوشی ہوتی ہے یہ روٹین کے معاملات ہیں ڈیل والی کوئی بات نہیں۔موجودہ حکومت نے کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔بجٹ میں حکومت کوئی مشترکہ حکمت عملی اپنا سکتی ہے۔حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv