تازہ تر ین

پلوامہ واقعہ کے بعد پاک فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں: خورشیدقصوری ، کیاسانحہ ماڈل ٹاﺅن میں شہید لوگوں کو بھی انصاف ملے گا؟: عبدالباسط ، عدالتیں شک کا فائدہ دیکر ملزموں کو بری کررہی ہیں:سیف الرحمان ، ہمیں کشمیر بارے اپنی خارجہ پالیسی بہتر کرنا ہوگی: طارق ممتاز ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ پلواما کے بعد پاک فوج اور پاکستان کی سول حکومت ایک پیج پر نظر آئے کشمیر پر پاکستان اور بھارت چھوٹی بڑی پانچ جنگیں لڑ چکے لیکن جنگیں مسائل کال حل نہیں ہوتیں۔ چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہکشمیر میں بھارت انسانی حقووق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔کشمیر یوں نے آزادی کے لئے بہت قربانیاں دیں لیکن بھارت کشمیری جدوجہد کو دہشت گردی کا رنگ دے کر دنیا کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔اس میں شک نہیں کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔کشمیر میں ہونے والا ظلم ڈھکا چھپا نہیں۔میں وزیر خارجہ تھا تو ہم کشمیر کے حل کے بہت قریب تھے۔انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی آر کے ذریعے ہم پاکستان میں مسلح تنظیموں کو قومی دھارے میں لا سکتے ہیں۔امریکہ چاہتا ہے بھارت کو خطے میں بالادستی ملے خاص طور پر چین کی معاشی ترقی امریکہ کو ہضم نہیں ہو رہی۔میں پانچ سال پاکستان کا وزیرخارجہ رہا ہمارے وزارت خارجہ کے افسران بہت باصلاحیت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اب توبھارت نے ظلم کے پہاڑ ڈھا دیے ہیں۔الیکشن کے بعد اگر مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370کو چھیڑنے کی کوشش کی گئی تو کشمیری اسے بالکل قبول نہیں کریں گے۔کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے بھارت کو تسلیم کرنا پڑے گا کشمیر بھارت کا حصہ ہرگز نہیں۔ کالم نگارعبدالباسط نے کہا کہ کشمیر کو بھارت اپنا اٹوٹ انگ کہتا ہے لیکن وہ وہاں غاصبانہ طوزر پر قابض ہے ۔مسئلہ کشمیر کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان امن نہیں ہوتا کیونکہ کشمیر ایک متنارعہ علاقہ ہے جس کا حل بہت ضروری ہے۔حنیف عباسی کی ضمانت سے متعلق انہوں نے کہا کہ ایفیڈرین کی مقدار پانچ سو سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے لیکن نو ہزار کی گئی۔انہوں نے کہا ماڈل ٹاﺅن واقعے میں شہید ہونے والے انصاف کے لئے سرکرداں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی گرفتاری پر پوری دنیا میں شور مچا ہے۔لگ رہا ہے پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں ضرور پہنچے گی۔کرکٹ مافیا باہر نکل جائے تو ہم ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں۔کالم نگار سیف الرحمان نے کہا کہ ہم کشمیر پر بہتر سفارتکاری نہیں کر سکے یہ قابل افسوس امر ہے۔اس کے برعکس بھارت پوری دنیا میں واویلا کر کے دنیا کو کشمیر ایشو پر ڈی ٹریک کر رہا ہے دنیا جانتی ہے بھارت کشمیر میں ظلم ڈھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں عدالتیں شک کا فائدہ ملزمان کو دے دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب جے آئی ٹیز کی ویلیو ختم ہوتی جارہی ہے۔کالم نگارطارق ممتاز نے کہا کہ کشمیر پر ہمیں اپنی خارجہ پالیسی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔میرے خیال میں فارن افیئرز پر اربوں ڈالر خرچ ہوتے ہیں لیکن ہمارے سفیر کچھ نہیں کرتے۔انہوں نے کہا ایفیڈرین کو منشیات میں بھی لیا جا سکتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv