تازہ تر ین

امریکا کی بھارت کو آبدوز شکن 24 ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکا نے بھارت کو آبدوز شکن ہیلی کاپٹر کی فروخت کی منظوری دے دی جس کی وجہ سے خطے کے توازن میں بگاڑ پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکا بھارت کو 24 ایم ایچ – 60 آر ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا جو زیرِ سمندر آبدوز کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے ان ہیلی کاپٹر کی خریداری میں دلچسپی گزشہ برس ہی دکھائی گئی تھی اور اس نے امریکا کو اس حوالے سے گزشتہ برس درخواست دی تھی۔اس حوالے سے امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ وہ امریکی کانگریس کو آگاہ کررہا ہے کہ بھارت کو 2 ارب 60 کروڑ ڈالر کے 24 ہیلی کاپٹر فروخت کرے گا۔امریکی طیارہ ساز کمپنی لوک ہیڈ مارٹن نے ایم ایچ – 60 آر بالمعروف ‘رومیو’ تیار کیا ہے جس کے پاس زیرِ سمندر آبدوز کی تلاش، بحری جہازوں کے خلاف کارروائی اور سرچ اینڈ ریسکیو کی صلاحیت موجود ہے۔امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہیلی کاپٹروں کی فروخت امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کی حمایت کرے گی جس سے امریکا اور بھارت کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔امریکا نے جنوبی ایشیائی خطے میں بھارت کو اپنا اہم دفاعی اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی خطے میں سیاسی استحکام، امن و امان اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔خیال رہے کہ بحر ہند میں چینی اثر و رسوخ اور عالمی بحری طاقت کے طور پر ابھرنے کو نئی دہلی اپنے لیے خطرہ قرار دیتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv