تازہ تر ین

عا م آدمی کو معدنیات کے زریعے روزگار فراہم کرنا وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بردار کا عزم ہے۔ صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر برائے معدنیات حافظ عمار یاسرنے کہا ہے کہ عا م آدمی کو معدنیات کے زریعے روزگار فراہم کرنا وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بردار کا عزم ہے۔ فی الوقت ریت کی چوری اہم ترین مسلہ ہے۔ ریت کی چوری کو روک کر عوام کو ریلیف دینا فی الوقت محکمے کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ پوری کوشش کریں گے کہ محکمہ معدنیات مطلوبہ ریونیو حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرے۔ تمام مائننگ فیلڈز پر مانیٹرنگ کا نظام سخت کیا جائے تاکہ مطلوبہ ریونیو حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔ مائننگ فیلڈز کی مانیٹرنگ میں کسی قسم کی محکمانہ غفلت کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی و زیر نے آج منسٹر بلاک کے کمیٹی روم محکمہ معدنیات کے اہم اجلاس کی صدارت صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز عامر اعجاز اکبر، ڈی جی مائنز محمد حفیظ اور ایم ڈی پنجمن سمیت اہم افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ میں بہتری کے لیے اہم فیصلے لئے گئے۔سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز نے صوبائی وزیر کو محکمے کو درپیش مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔محکمہ کے اندر ترقیاتی اور اصلاحاتی ایجنڈے پر کام کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ مارگلہ مائنز ہمارا ریونیو پیدا کرنے کا بہترین زریعہ ہیں لہذا ان کی بہتری کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔ ملک میں حالیہ فنانشل ایمرجنسی کو ختم کرنے میں محکمہ کی طرف سے لیز کی گئی مائنز سے حاصل شدہ ریونیو اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ چنیوٹ میں ملنے والی مائنز میں ترقیاتی کاموں میں بہتری نظر آرہی ہے۔ محکمہ مائنز اینڈ منرلز سے ٹھیکیدار مافیا کا راج ختم کر کے دم لیں گے۔ نئے پاکستان میں ٹھیکوں کے نام پہ عوام اور ملک کے پیسے کا استحصال اب ممکن نہیں۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ چوآ سیدن شاہ میں مائنز لیبر ہسپتال کو فوری طور پر اسٹیٹ آف دا آرٹ ہسپتال بنایا جائے۔ہسپتال میں جان بچانے والی ادویات ہمہ وقت میسر ہونا ضروری ہے۔ ہسپتال میں خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کو خصوصی الاو¿نس دئے جائیں۔ ہسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کے لئے رہائشی کالونی کی تعمیر کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ کلرکہار میں پبلک پرائیوئٹ سیکٹر کے اشتراک سے بہترین طرز کے ریسٹ ہاو¿س اور ڈسپلے سنٹر کی فوری تعمیر کی جائے۔ اور آئندہ سال تک اس منصوبے کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv