تازہ تر ین

پاکستان میڈیا ایسوسی ایشن کا کراچی میں اجلاس ، 3 ماہ میں ملک گیر رکنیت سازی کا فیصلہ

کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان نیوز میڈیا ایسوسی ایشن  اجلاس منعقد ہوا جس میں کہا گیا کہ تنظیم کا مقصد اخبارات ، ٹی وی، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا سمیت نیوز میڈیا کی تمام کیٹیگریز میں پیشہ ورانہ فرائض انجام دہی میں مصروف میڈیا پریکٹیشنرز کو باہمی روابط، تبادلہ خیال، مسائل کے حل اور پیشہ ورانہ استعداد میں اضافہ کے لئے ایک وسیع البنیاد پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کراچی میں ممتاز صحافی اور سینئر ایڈیٹر ضیا شاہد کی صدارت میں پاکستان نیوز میڈیا ایسوسی ایشن (PNMA) کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ PNMA کے تحت تین ماہ کے اندر ملک گیر بنیادوں پر وسیع تر رکنیت سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا جس کے بعد مرکزی انتخابات ہوں گے اور صوبائی تنظیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضیا شاہد، حیدر امین، ارشاد احمد عارف، زاہدہ حنا، نذیر لغاری، وسعت اللہ خان، ڈاکٹر ناظر محمود، ڈاکٹر جبار خٹک، جی ایم جمالی، ڈاکٹر توصیف احمد خان، خالد کھوکھر، امتیاز خان فاران، حمید بھٹو، طاہر نجمی، قاضی آصف، جاوید قاضی، رزاق سروہی، حافظ ثناءاللہ، طاہر حسن خان، مقصود یوسفی، محمد طاہر، عبدالخالق علی، محمد اقبال بلوچ اور اقبال ملاح نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بھی پوری دنیا کی طرح میڈیا خصوصاً نیوز میڈیا کی اہمیت بڑھ رہی ہے۔ آج تک پاکستان میںوسیع تر نمائندگی کی حامل کوئی میڈیا تنظیم نہیں بنی ، لہٰذا PNMA کی ضرورت پیش آئی۔ اگر میڈیا پریکٹیشنرز متحد نہیں ہوئے تو مسائل میں مزید اضافہ ہوگابلکہ تحریر و تقریر کی آزادی بھی بری طرح متاثر ہوگی اور حق آگہی کی حق تلفی ہوگی۔ میڈیا کے موجودہ بحران کے اصل ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہئے۔ اس تنظیم میں مالکان اور ان میں مصروف عمل تمام میڈیا پریکٹیشنرز باہم مل کر میڈیا پریکٹیشنرز کے جائز حقوق کی بجا آوری اور جدوجہد میں شریک سفر ہوں گے۔ مقررین نے یہ بھی کہا کہ PNMA میڈیا میں موجود میڈیا کی تمام تنظیموں اور پریس کلبوں کو طاقت، قوت، شراکت اور وسائل مہیا کرے گی۔ اجلاس میں اعجازالحق، عامر محمود، انور ساجدی، رحمت علی رازی، رضوان جعفر، علی احمد ڈھلوں، محمد اکمل چوہان، بشیر احمد خان، امتیاز روحانی، فقیر منٹھار منگریو، سعید خاور، مدثر عالم، عبدالرحمان منگریو، عارف بلوچ، غلام نبی چانڈیو، حامد حسین عابدی، میاں طارق جاوید، ناصر خٹک، افضل وارثی، محمود عالم خالد، بشیر احمد میمن، یحییٰ خان سدوزئی، وقاص طارق فاروق، معظم فخر، شیر محمد کھاوڑ، سید رضا شاہ، زبیر محمود، سید شمس الضحیٰ شاہ، ممتاز احمد صادق، محمد تقی علوی، مظفر اعجاز، بشیر احمد خان، سردار عابد علیم، حمزہ تنویر، منزہ سہام، حمیدہ کھانگھرو اور حسینہ جتوئی سمیت بڑی تعداد میں ایڈیٹروں اور میڈیا پریکٹیشنرز نے شرکت کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv