تازہ تر ین

آسٹریلیا کا پاکستان کو ون ڈے سریز میں وائٹ واش ، آئی سی سی نے نئی ون ڈے ریکنگ جاری کر دی

دبئی (ویب ڈیسک)آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچ ون ڈے میچزکی سیریز میں وائٹ واش کر دیاہے تاہم آئی سی سی نے نئی ون ڈے ریکنگ جاری کر دی ہے جس میں آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے پاکستان کیخلاف سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے بعد وہ آئی سی سی ون ڈے ریکنگ میں بہترین بلے بازوں کی فہرست میں 12 درجے ترقی پانے کے بعد 9 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں یعنی وہ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے ہیں۔ ایرون فنچ نے پاکستان کیخلاف سیریز میں پانچ میچوں میں مجموعی طور پر 451 رنز بنائے۔ایرون فنچ کے علاوہ آسٹریلیا کے کھلاڑی عثمان خواجہ بھی چھ درجے ترقی پانے کے بعد 19 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ آئی سی سی کی بہترین دس بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم 7 ویں نمبر پر ہیں جبکہ پہلی پوزیشن ویرات کوہلی نے سنبھال رکھی ہے اس کے علاوہ فخر زمان 11 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔باولنگ کی فہرست میں سب سے پہلی پوزیشن بھی بھارتی باولر جسپریت بمرہ کے پاس ہے جبکہ اس فہرست میں حسن علی 16 ویں نمبر پر ہیں۔آل راﺅنڈرز میں پہلا نمبر افغانستان کے راشد خان کے پاس ہے جبکہ محمد حفیظ چوتھے اور عماد وسیم چھٹے نمبرپر ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv