تازہ تر ین

پٹرول ، ڈیزل 6 روپے لٹر مہنگا ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش مان لی، پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا، پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 6،6 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔یاد رہے کہ دو دن قبل اوگرا کی جانب سے ماہ اپریل کے لیے حکومت سے سفارش کی گئی تھی کہ پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 91 پیسے اضافہ کیا جائے تاہم حکومت کی جانب سے چھ روپے بڑھائے گئے۔اوگرا کی سمری کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 17 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی، مٹی کے تیل کی قیمتمیں 6 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 49 پیسے بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی۔واضح رہے کہ 28 فروری کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2.50 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 92 روپے 88 پیسے ہو گئی تھی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل 4.75 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 111.43 روپے فی لیٹر ہو گئی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv