تازہ تر ین

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنیکی سازش ناکام بنائینگے : بلاول بھٹو

شکار پور، لاڑکانہ (ڈسٹرک رپورٹر،این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنا پروگرام کو بند کرنے کی سازش ہے،ٹھٹھہ اور سیہون میں بینظیر انکم سپورٹ کی رقم نہ ملنے پر خواتین احتجاج کر رہی ہیں، یہ لوگ عوام دشمن اور غریب دشمن لوگ ہیں،وفاقی حکومت کے رویے کی وجہ سے ہمیں ترقیاتی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے،پانی کی چوری روکیں گے اور پانی کی بچت کریں گے۔ اتوار کو یہاں شجرکاری مہم کے آغاز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنا ایک سازش ہے، یہ لوگ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ اور سہون میں بینظیر انکم سپورٹ کی رقم نہ ملنے پر خواتین احتجاج کر رہی ہیں، یہ لوگ عوام دشمن اور غریب دشمن لوگ ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ یہ لانگ ٹرم سازش ہے، یہ لوگ پہلے نام تبدیل کریں گے اور پھر رقم کم کریں گے، یہ لوگ پھر پروگرام بند کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے پیسہ ضائع ہو رہا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ملک کا سب سے اچھا پروگرام ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ناصرف خواتین مضبوط ہو رہی ہیں بلکہ معیشت کو بھی طاقت مل رہی ہے۔حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ارسا سندھ کے ساتھ ناانصافی کر رہا ہے، وفاقی حکومت کے رویے کی وجہ سے ہمیں ترقیاتی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی کی چوری روکیں گے اور پانی کی بچت کریں گے۔ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاو ل بھٹو زرداری نے گذشتہ روز محکمہ جنگلات کی زمین کی گئی واہ گزارپر مدیجی کے قریب بہمن کے جنگلات میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا ، اس موقعے پر بلاو ل بھٹو نے پرندوں کو آزاد کرکے کہاکہ سندھ حکومت جنگلات اور جنگلی جانوروںاور پرندوں کی حفاظت کرے گی ، محکمہ جنگلات کی زمین جن کے بھی قبضے میں ہے وہ واگزار کرائی جائے گی ، خود کو کتنا ہی بااثر کیوں نہ سمجھے محکمہ جنگلات کی زمین پر ان کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے ، انہوں نے کہاکہ سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے ، اس کمی کا خاتمہ کیا جائے ، انہو ں نے کہاکہ پی پی پی کی حکومت لانگ ٹرم ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کے لیئے منصوبہ بنا رہی ہے ، حکومت اٹھارویں ترمیم کو ختم کرکےاور ملک میں ون یونٹ قائم کرنا چاہتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv